خانقاہِ سنجریہ کے زیراہتمام افطاروطعام بطورِ خراج عقیدت وایصال ثواب خانوادئے افتخاریہ۔


حیدرآباد۔3 /مارچ(راست) باسط افتخاری کے بموجب زیرسرپرستی سرپرست اعلیٰ خانوادئے افتخاریہ مولانا پیر سید پیر نقشبندی افتخاری ومولانا پیر سید شہاب الدین عمرسہروردی افتخاری وارثِ سرکارِ وطن خلیفہ و جانشین والدی مرشدی پیر طریقت حضرت سید شاہ محمد ولی اللہ حسینی افتخاری و میر ثابط علی افتخاری کے زیرصدارت بروز منگل 3 مارچ 13 رمضان المبارک بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرنگرانی گدی نشین قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ مولانا پیر زادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ و مولانا پیر سید خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری بعد نماز عصر محفل قرآن خوانی عمل میں آئی۔ بعدازاں بہ مزار مولائی مرشدی کنزالعرفان سید حضرت محمد افتخار علی شاہ وطنؒ پیشکشی چادر گل ہائے عقیدت وعطر بیزی عمل میں آئی۔ بطور خراج عقیدت مرحومین خانوادئے افتخاریہ و مرحومین نسبتِ افتخاریہ بالخصوص مرحوم حضرت پیر سید شاہ محمدمعین الدین حسن مدنی ؒ،مرحوم مولانا پیر سید نظام الدین الٰہی شبّر قادری افتخاری، مرحوم مولانا سید احمد کبیرالدین رفاعی افتخاری،مرحوم پیرزادہ سید آیت اللہ حسینی افتخاری، حضرتہ سیدہ عارفہ فاطمہ افتخاری، حضرتہ سیدہ مشہودہ فاطمہ افتخاری، مرحومہ حضرتہ سیدہ رفعت فاطمہ افتخاری اولادِ والدی مرشدی پیر طریقت حضرت سید محمد ولی اللہ حسینی افتخاریؒ، مرحوم خلیفہ رحمانی حضرت مولوی خواجہ معین الدین رسولی ہاشمی، مرحوم احمد محی الدین انصاری مرحوم محمد سراج محی الدین آپ تمام کے لیے دعائے مغفرت خاص کا اہتمام کیا گیا۔ بعداز بارگاہِ خیرالانعامؐ میں ہدیہ نعت وصلوۃ وسلام پیش کیا گیا۔بعد ازاں محفل کا اختتام عام وخاص نادر مسکین ویتیم بچوں اور مریدین و معتقدین کے افطار وطعام پر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ