چھوٹے بچوں کی عید۔۔ از قلم : ناصر احمد خان ناصر۔


چھوٹے بچوں کی عید۔
از قلم  : ناصر احمد خان ناصر۔

عید کی صبح کا آغاز ہوا، بچے خوشی خوشی اپنی نیند سے بیدار ہوۓ اور جلدی جلدی غسل کیا، نئے کپڑے پہنے، عطراور خوشبوئیں لگایٔ۔ اَمّی جان نے انہیں شیر خرمے سے لبریزجام دۓاور سیویاں کھلایٔ اس سے فارغ ہو نے کے بعد اپنے والد اور سر پرستوں کے ساتھ تکبیر پڑھتے ہوئےنمازِ عیدالفطر ادا کرنے عید گاہ پہنچے۔ وہاں جاکر شہر قاضی کا خطبہ سنا ، نعت رسولِ پاک ﷺ سنا جس سے ان بَچّوں کے دل کو جلا و تقویت ملی جو ان معصوموں کیلے مشعل راہ بنی ۔ ترغیب پاکر عیدالفطر کی نماز ادا کی اجتماعی دعا میں شامل ہوۓ خوب خوشیاں منا ٔیں مزے لوٹے دوستوں کو مبارک باد دی۔ رشتہ داروں سے ملاقات کی خاندان اور دوستوں کے بچوں کے ساتھ مل کرخوب کھیلے اور تفریحی سرگرمیاں کی عید گاہ میں لگی دکانوں سے مٹھائیاں، پاپڑ کا زائقہ لیا اور مختلف مشروبات پیے۔ اس موقع پر دوستوں سے بغلگیر ہو کر مبارک باد پیش کیا۔ اور خوشی خوشی اپنے اپنے گھر روانہ ہوۓ گھر جاکر مختلف اقسام کے صحت بخش کھانے کھاۓ ۔ دادا،دادی،نانا، نانی،تایا، تایٔی، والد، والدہ، چچا،چاچی، مامو،ممانی نے انہیں عیدی اور تحائف دیے جس سے انہیں اپنی عیدی سے دوسرے بچوں کو تحائف دینے کی ترغیب ملی۔ عیدی ملنے پر ان کے پرس اور پاکٹ کوری نوٹوں سےبھر گۓ جس سے انہیں بے پناہ خوشی ہوی۔ بچوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مختلف کھیل کھیل کر عید کے دن کو خاص بنایا، خوب خوشیاں منا یٔ عید کا پورا دن ان کے لیئے خوشیوں اور مسرتوں سے بھرا رہا۔ بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل ہوکر انہیں سب کی محبت اور خیال رکھنے کا سبق ملا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ