مسیحا فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات: مساجد کی تعمیر، بورویل اور قرضِ حسنہ کے ذریعے سینکڑوں افراد مستفید۔

ممبئی (اخلاق شیخ) مسیحا فاؤنڈیشن، ایک غیر منافع بخش سماجی تنظیم، گزشتہ تقریباً پچیس برسوں سے مختلف فلاحی و رفاہی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کے ضرورت مند طبقات کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ تنظیم کے بانی ایک مشہور ڈاکٹر، معروف اسلامی اسکالر اور سماجی کارکن ہیں جو گزشتہ تین دہائیوں سے خدمتِ خلق کے مشن سے وابستہ ہیں۔موصوف نے طویل عرصے تک بغیر کسی ادارہ یا ٹرسٹ کے خاموشی کے ساتھ خدمت انجام دی۔ بعد میں معاشرے میں مستقل اور منظم فلاحی کاموں کے لیے چند ملت کے خیر خواہ افراد کی گزارش پر مسیحا فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تاکہ مزید ضرورت مند افراد کی امداد کو منظم طریقے سے انجام۔دیا جا سکے۔ 
اس تنظیم کا بنیادی مقصد غریب اور پسماندہ طبقات کو خود کفیل بنانا اور ان کی تعلیمی و معاشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ مسیحا فاؤنڈیشن نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر کام انجام دیے ہیں جن میں خاص طور پر مساجد کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور دینی تعلیم کا فروغ شامل ہے۔ تنظیم عطیہ دہندگان اور زمین وقف کرنے والوں کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کرتی ہے اور اب تک تقریباً 30 مساجد کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر چکی ہے۔ اسی طرح پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں اب تک 40 بورویل لگوائے جا چکے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی ہے۔ تعلیم کے میدان میں بھی تنظیم سرگرم ہے۔ ایسے علاقوں میں جہاں صرف عصری تعلیم کا نظام موجود ہے وہاں دینی مکاتب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران ہماچل پردیش، راجستھان اور مہاراشٹر میں تقریباً 45 مکاتب جاری ہیں جہاں بچوں کو بنیادی دینی تعلیم دی جا رہی ہے۔
معاشی خود کفالت کے مقصد سے مسیحا فاؤنڈیشن نے قرضِ حسنہ اسکیم بھی شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت گزشتہ تین برسوں میں تقریباً 250 افراد کو چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض فراہم کی گئ ہیں۔ اس اقدام کی بدولت کئی افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں اور قسطوں کی شکل میں رقم واپس بھی کر رہے ہیں۔ تنظیم کے ذمہ داران نے اہلِ خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فلاحی مشن میں شامل ہو کر ضرورت مند افراد کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر محمد عیسیٰ ندوی سے فون نمبر 9322596004 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 
معیذ شیخ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ