ظہیر آباد مسجد اشاعت اسلام میں جلسہ تلاش لیلتہ القدر سے محمد اظہرالدین امیر حلقہ تلنگانہ کا خطاب۔
ظہیر آباد : 13/ مارچ(نمائندہ) محمد شہبازالدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کے بموجب مقامی جماعت کے زیر اہتمام 12/ مارچ کو مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ محلہ خان ظہیرآبادمیں امیر مقامی محمد قیصر غوری کے زیر نگرانی دوسری طاق رات میں جلسہ تلاش لیلتہ القدر کاانعقاد عمل میں آیاجس میں امیر حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین نے اپنے خصوصی خطاب کے ذریعہ مسجد اشاعت اسلام کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ظہیر آباد میں یہ ایک بہت ہی خوب صورت مسجدکی تعمیرمیں حصہ لینے والے مردان کار کی سراہنا کی انھوں نے سب کے حق میں دعا خیر کیا مزید کہاکہ اسلام کا پیغام اور قرآن کا پیغام رمضان میں موثر ثابت ہو سکتا ہے رمضان کی نسبت سے کئی مواقع حاصل ہیں اسکا بھر پور استفادہ ہو بعدتراویح اس طاق رات میں پروگرام کاآغاز ٹھیک 11:00 بجے شب ہوا محمد ریحان نے درس قرآن پیش کیآ معاون امیر مقامی ساوتھ خواجہ نظام الدین نے کلمہ طیبہ کا پیغام پر خطاب کیا ڈسٹرکٹ آرگنائزر سنگاریڈی فصیح الدین نے تقریر اور سلطان اعظم نے درس حدیث پیش کیا نماز تہجد پڑھی گئی انفرادی طور پر بھی عباداتیں کی گئیں خواتین کے لئے بھی نظم کیا گیا سحر میں طعام کا معقول نظم رکھا گیا سید اظہرالدین نےنظامت کی معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمدمعین الدین نےاظہار تشکر پیش کیا معززین نوجوانان مرد وخواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور اعلان کیا گیا کہ تیسری طاق رات بروز ہفتہ کو رکن شوری’ مراد نگر حیدرآباد جناب محمد عبدالملک داودی کا خصوصی خطاب ہوگامعززین نوجوانان وخواتین سے شرکت کی پرخلوص خواہش کی گئی ہے۔۔۔۔
Comments
Post a Comment