سنت گاڈگے بابا امراوتی یونیورسٹی میں اردو اور فارسی کے اساتذہ پی ایچ ڈی نگراں مقرر۔


امراوتی (پریس ریلیز):*ل سنت گاڈگے بابا امراوتی یونیورسٹی، امراوتی نے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مختلف کالجوں سے وابستہ اردو و فارسی کے پانچ اساتذہ کو پی ایچ ڈی نگراں (ریسرچ گائیڈ) کے طور پر منظوری دی ہے۔ یونیورسٹی کے اس اقدام سے اردو اور فارسی زبان و ادب میں اعلیٰ تحقیق (Ph.D) کرنے والے طلبہ کو زبردست فائدہ پہنچے گا اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

یونیورسٹی نوٹیفکیشن کے مطابق، جن اساتذہ کو پی ایچ ڈی نگراں مقرر کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر محمد عظیم الدین (صدر شعبہ اردو، آرٹس کامرس کالج بیودہ، امراوتی)، پروفیسر ڈاکٹر انجم ناہید عبدالکلیم (صدر شعبہ اردو، یشونت راؤ چوہان مہاودیالیہ، منگرول پیر، ضلع واشم)، ڈاکٹر فرحانہ اعظمی (صدر شعبہ اردو، منگساجی مہاراج مہاودیالیہ، داروہ، ضلع واشم)، ڈاکٹر نزہت پروین محمد غوث (شعبہ اردو، گورنمنٹ ودربھ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، امراوتی) اور ڈاکٹر سید رمیز سید وسیم (صدر شعبہ فارسی، یشونت راؤ چوہان مہاودیالیہ، منگرول پیر، ضلع واشم) شامل ہیں۔ 

ان تمام اساتذہ کی اس شاندار تعلیمی کامیابی اور بحیثیت پی ایچ ڈی گائیڈ تقرری پر علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے متعلقہ کالجوں کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے انہیں تہنیت اور دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی ماہرانہ رہنمائی میں مستقبل کے محققین معیاری اور وقیع تحقیقی مقالے تحریر کر سکیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ