کوہیر میں اولڈ بس اسٹاپ کے برقی ٹرانسفارمر کے اطراف حفاظتی باڑ نصب عوام کا بی آر یس قائد فردوس سرور اور محکمہ برقیات سے اظہارِ تشکر۔


ظہیرآباد 11/مارچ (نمائندہ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کوہیر ٹاؤن میں واقع اولڈ بس اسٹاپ کے قریب ایک برقی ٹرانسفارمر کی خستہ حالت اور عوام کے لیے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بالآخر اس کے اطراف حفاظتی باڑ نصب کر دی گئی ہے، جس پر مقامی عوام نے بی آر یس قاید فیردوس سرور اور محکمہ برقیات اور حکومتِ تلنگانہ سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بی آر ایس کوہیر ٹاؤن کے صدر فردوس سرور اور سماجی کارکن افتخار بھائی نے کوہیر میونسپل کے برقی لائن مین اور اسسٹنٹ انجینئر سنتوش کمار سے ملاقات کرتے ہوئے اولڈ بس اسٹاپ کے ٹرانسفارمر کی ابتر حالت سے واقف کرایا تھا اور اس کے اطراف حفاظتی انتظامات کرنے کے لیے ایک تحریری درخواست بھی پیش کی تھی۔
عوامی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ برقیات نے فوری کارروائی کی۔ آج اسسٹنٹ انجینئر سنتوش کمار کی نگرانی میں ٹرانسفارمر کے اطراف مضبوط حفاظتی باڑ نصب کر دی گئی اور اس کام کو مکمل کر لیا گیا۔
مقامی عوام اور سماجی کارکنوں نے اس بروقت اقدام پر محکمہ برقیات کے عہدیداروں اور حکومتِ تلنگانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام، خصوصاً راہگیروں اور طلبہ کو ممکنہ حادثات سے تحفظ حاصل ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کو اسی طرح فوری طور پر حل کیا جاتا رہے گا۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔