مسلمان باطل طاقتوں سے مغلوب نہیں ہوسکتے۔۔ باطل پر غالب آنا جنگ بدر کا پیغام : عزیز اللہ سرمست ۔
گلبرگہ 6 مارچ : مسلمان باطل طاقتوں سے مغلوب نہیں ہوسکتے یہود ونصاریٰ اور دوسری باطل طاقتوں پر مسلمان غالب آئیں گے اس خیال کا اظہار سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کیا ہے وہ آج مسجد بندہ نواز ملت نگر گلبرگہ میں نماز جمعہ سے قبل کثیر اجتماع کو مخاطب کررہے تھے جنگ بدر اور مسلمان کے زیر عنوان یہ ان کا دوسرا خطاب تھا گذشتہ جمعہ کو انہوں نے مسجد ہاجرہ گیسو دراز کالونی گلبرگہ میں خطاب کیا تھا عزیز اللہ سرمست نے آج مسجد بندہ نواز میں خطاب کے دوران کہا کہ رمضان فتوحات اور غلبہ دین کا مہینہ ہے انہوں جنگ بدر جنگ خندق اور فتح مکہ کے حوالے سے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں میں روحانیت کے ساتھ ساتھ ایمانی قوت و شجاعت بھی پیدا کرتا ہے عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ تمام غزوات اور اسلامی جنگوں میں مسلمانوں کی لشکری تعداد کم ہونے کے باوجود انہوں نے فتح حاصل کی مکہ مکرمہ تو بغیر جنگ کے فتح حاصل ہوئی صلاح الدین ایوبی کے 12 ہزار کے لشکر نے 4 لاکھ کے صلیبی لشکر سے نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ صلیبی لشکر کو مار بھگایا عزیز اللہ سرمست نے عالمی اور قومی موجودہ حالات کے حوالے سے کہا کہ آج بظاہر یہود ونصاریٰ اور دوسری باطل طاقتیں مسلمانوں کیخلاف متحد و منظم ہوئی ہیں لیکن وہ خود ہی پسپا ہو جائیں گی انہوں حدیث نبوی کے حوالے سے کہا کہ یہودی اپنے آپ کو بچانے کیلئے درخت و دیواروں کے پیچھے چھپتے پھریں گے پھر بھی نہ بچیں گے عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ جنگ بدر میں قریش کو منتشر رہنے اور کئی کئی سرداروں کے قریش کے لشکر کی قیادت کرنے کی وجہ سے شکست ہوئی آج ہمارے انتشار اور مرکزیت کے نہ ہونے سے ہمارا شیرازہ بکھرا ہوا ہے عزیز اللہ سرمست نے نوجوان نسل کو غزوات اور اسلامی جنگوں کی تاریخ سے واقف کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہود ونصاریٰ اور دوسری باطل طاقتوں نے منظم سازش کے تحت ملت اسلامیہ کی نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال میں مبتلا کردیا ہے تاکہ ان کی ایمانی قوت کو کمزور کرتے ہوئے انہیں بزدل بنایا جائے نماز جمعہ و سلام کے بعد مسجد کمیٹی کی جانب سے عزیز اللہ سرمست کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی اس موقع پر
حضرت سید صابر حسینی متولی بارگاہ حضرتہ خونزہ کمالہ گلبرگہ مولانا محمد الطاف رفاعی خطیب و امام مسجد بندہ نواز معروف نعت خواں مولوی محمد مظہر احمد گرمٹکالی خواجہ بھائی صدر مسجد بندہ نواز محمد اقبال نائب صدر مسجد بندہ نواز شوکت مکاندار جنرل سیکریٹری مسجد بندہ نواز کے علاوہ مصلیان کی کثیر تعداد موجود تھی
Comments
Post a Comment