ریاض میں فوجی گولہ گرنے سے ایک ہندوستانی کے موت کی اطلاع غلط۔ سفارتخانہ ہند ریاض۔


ریاض میں فوجی گولہ گرنے سے ایک ہندوستانی کے موت کی اطلاع غلط۔ سفارتخانہ ہند ریاض۔ 

ریاض ۔ کے این واصف 

سفارتخانہ ہند ریاض نے الخرج علاقہ میں فوجی گولہ گرنے کے حادثہ میں ایک ہندوستانی کے مرنے کی تردید کی۔ میڈیا میں ایک خبر عام ہوئی تھی کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے مضافات الخرج علاقے میں ایک فوجی گولہ گرنے سے ایک ہندوستانی اور ایک بنگلہ دیشی شہری کے مرنے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی تھی۔ جس کی سفارت خانہ ہند نے اپنے x اکاؤنٹ پر تردید جاری کی۔ اس حادثہ میں ہندوستانی کی موت نہین ہوئی بلکہ صرف زخمی ہوا ہے۔ 
سفارتخانہ ہند نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الخرج میں وقوع پذیر اس حادثہ کے بعد سے سفارت خانہ ریاض متعلقہ سعودی سرکاری محکمہ سے مسلسل رابطہ بنائے ہوئے ہے۔ سفارتخانہ کے کونسلر (CW) شری وائی صابر نے کل رات الخرج کا دورہ کیا اور اس بدبختانہ حادثہ میں زخمی ہندوستانی شہری کی عیادت کی جو الخرج کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔