نیالکل منڈل کے موضع حدنور کو منڈل کا درجہ دینے کا مطالبہ، ایم پی سریش کمار شیٹکار کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔


ظہیرآباد/نیالکل 8 مارچ (نمائندہ) نیالکل منڈل کے موضع حدنور کو منڈل کا رتبہ دینے کے لیے مستقر موضع حدنور کے عوام نے رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد مسٹر سریش کمار شیٹکار کو ایک یاد دواشت پیش کی.قبل ازیں موضع حدنور کے سرپنچ مسٹر پروین کمار نے رکن پارلیمنٹ کی شالپوشی و گلپوشی کی. انہوں نے یاددواشت میں موضع حدنور کے التواء مسائل موضع حد نور تا موضع رام تیرتھ تک بی، ٹی روڈ کی تعمیر اور موضع حدنور مستقر کے لیے سی سی سڑکوں کی تعمیر اور ڈرینیج کے مسائل کے حل کے لیے ایم پی فنڈس سے بجٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا. اس موقع پر بھاسکر ریڈی، موضع حدنور کے بی آر ایس ایس پارٹی قائدین راجکمار، شبیر خان، وجئے، سبھاش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔