ہماری اولین زمہ داری ایس آئی آر دو ہزار دو۔ از قلم : عثمان احمد۔
ہماری اولین زمہ داری ایس آئی آر دو ہزار دو۔
از قلم : عثمان احمد۔ (Booth Level Officer)، عمرکھیڑ، ضلع ایوت محل)
ووٹر لسٹ (انتخابی فہرست) کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہے۔ حکومت کی جانب سے وقت فوقتاً SIR (Special Intensive Revision) یعنی ووٹر لسٹ کا خصوصی گہرا جائزہ اور تصحیح کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر حقدار شہری کا نام فہرست میں شامل ہو اور فراہم کردہ معلومات بالکل درست ہوں۔
اس مہم کے حوالے سے عوامی سطح پر بعض اوقات بے چینی پائی جاتی ہے، لیکن اگر ہم حقائق کو سمجھیں تو یہ عمل بہت آسان اور شفاف ہے۔
2002 کی ووٹر لسٹ: اہمیت اور سہولت
انتظامیہ کی جانب سے 2002 کی ووٹر لسٹ کو ایک بنیادی حوالہ (Base) مانا گیا ہے۔ اس حوالے سے چند اہم نکات درج ذیل ہیں:
براہِ راست اندراج: اگر آپ کا نام 2002 کی ووٹر لسٹ میں موجود ہے، تو عموماً آپ کو کسی بھی قسم کے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
والدین کا حوالہ: اگر آپ کا اپنا نام لسٹ میں نہیں ہے، لیکن آپ کے والد یا والدہ کا نام 2002 کی لسٹ میں شامل ہے، تب بھی زیادہ تر معاملات میں آپ کو الگ سے کاغذات دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
دادا دادی کا حوالہ: اگر والدین کا نام بھی نہیں ہے لیکن دادا یا دادی کا نام 2002 کی فہرست میں موجود ہے اور آپ کی عمر 40 سال سے کم ہے، تو بھی آپ کا اندراج آسانی سے ممکن ہے۔
دستاویزات کی ضرورت کب پڑتی ہے؟
اگر کسی وجہ سے آپ سے دستاویزات طلب کیے جائیں، تو پریشان ہونے کے بجائے اپنی تاریخِ پیدائش کے لحاظ سے درج ذیل ترتیب کو سمجھیں:
پیدائش 1987 تک: صرف اپنا کوئی ایک مستند دستاویز (شناختی کارڈ، ٹی سی وغیرہ) دینا پڑ سکتا ہے۔
پیدائش 1987 سے 2004 کے درمیان: اپنا ایک دستاویز اور ساتھ میں والدین (والد یا والدہ) میں سے کسی ایک کا ایک دستاویز۔
پیدائش 2004 کے بعد: اپنا ایک دستاویز، والدہ کا ایک اور والد کا ایک دستاویز فراہم کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔
چند ضروری انتباہات اور حل
ووٹر کارڈ نمبر نہ ہونا: اگر 2002 کی لسٹ میں آپ کا نام تو ہے لیکن کارڈ نمبر (EPIC) درج نہیں ہے، تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ آپ فوری طور پر اپنے علاقے کے BLO (Booth Level Officer) سے رابطہ کریں، وہ اس معلومات کو درست کرنے میں آپ کی مکمل رہنمائی کریں گے۔
فارم نمبر 7 (Form-7): یہ فارم کسی بھی غلط نام پر اعتراض درج کرنے یا نام کٹوانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ نام کٹوانے کا عمل صرف ٹھوس ثبوت اور انتخابی افسران کی مکمل تصدیق و جانچ کے بعد ہی مکمل ہوتا ہے۔
ہماری اخلاقی اور شہری ذمہ داری
ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہماری کچھ بنیادی ذمہ داریاں ہیں:
وقت فوقتاً جاری ہونے والی ڈرافٹ لسٹ اور فائنل لسٹ میں اپنا اور اپنے اہل خانہ کا نام ضرور چیک کریں۔
آپ اپنے موبائل کے ذریعے آن لائن پورٹل یا ایپ سے بھی اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔
افواہوں پر کان نہ دھریں؛ یاد رکھیں کہ اکثر لوگوں کو کسی اضافی کاغذ کی ضرورت نہیں پڑتی، بس آپ کا نام لسٹ میں ہونا کافی ہے۔
اپنے علاقے کے مراد اپنے الیکشن کارڈ کی ووٹر لسٹ کے BLO سے ہمیشہ رابطے میں رہے۔
ضروری نہیں کہ ہر بار وہی سرکاری کاموں کو لے کر آپ کے گھر آئے بلکہ آپ فون کر کے خود ان سے مل کر اپنے مسئلے حل کر سکتے ۔
ہر وہ فرد جس کی عمر اٹھارہ سال ہوئی ہو فوراً نام ووٹر لسٹ میں اندراج کرائیں ۔
فوت شدہ لوگوں کے نام ضرور سات نمبر فارم بھر کر کم کرائیں ۔
جو بیٹیاں بیاہ جا چکی ہیں ان کے نام ان کے شوہر کی ووٹر لسٹ میں ہی رکھنے کی اولین کوشش کریں جس ان کے آل اولاد کو مستقبل میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اپنے علاقے کے BLO سے بالکل بھی بحث و مباحثہ نہ کریں ۔مسئلہ حل نہ ہو تو منسوب انتخابات محکمہ تحصیل سے براہ راست رابطہ کریں ۔
ووٹر لسٹ میں جاری 2025 میں اپنے نام صحیح کرنے کی اولین کوشش کریں BLO سے مل کر ۔
آئیے، اس مہم میں تعاون کریں اور اپنی جمہوریت کو مضبوط بنائیں۔
ایک مضبوط جمہوری نظام قائم کرنے میں قوم و ملک کا ساتھ دیں ۔
افواہوں پر بالکل بھی دھیان نہ دیں ۔
جو بیاہ کر لائی ہوئی بہویں ہیں انکے اندراج کے لیے ان کے والدین کے 2002 کی لسٹ کی معلومات BLO کو دیں تاکہ mapping SIR میں آسانی ہو
آخری او ضرور ی بات گھر کے ہر فرد جس کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہو ان کی SIR MAPPING ضرور کرائیں BLO کی مدد سے ۔ چھوٹے بچے جن کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے ان کا SIR MAPPING 2002 سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ان کے لیے بالکل پریشان نہ ہوں ۔اگر آپ کا ریکارڈ صاف وشفاف ہو تو الحمد اللہ مستقبل میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔
اللہ تعالیٰ آسانی فرمائے اور ہم سب سے راضی ہو ۔
Comments
Post a Comment