آج جامع مسجد بیدر میں دعوتِ افطار کا اہتمام، محمد رحیم خان نے کی شرکت کی اپیل۔
بیدر 14 مارچ (نامہ نگار) ماہِ مقدس رمضان المبارک کے پُرمسرت و بابرکت موقع پر بیدر شہر میں گٹ ٹوگیدر و دعوتِ افطار و طعام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں معززینِ شہر، علماء دین، مشائخین، سجادہ گان، متولیان، تعلیمی ادارہ جات کے ذمہ داران، دینی و ملی تنظیموں کے نمائندے، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، موجودہ و سابق عوامی منتخب نمائندے، صحافی، تاجرین، ٹھیکہ داران(گتہ داران)، ماہرینِ تعمیرات، ماہرینِ قانون، ماہرینِ صحت،روزہ داروں ' دوست و احباب اور برادرانِ اسلام کی شرکت متوقع ہے۔
یہ پروگرام اتوار 15 مارچ 2026ء بمطابق 25 رمضان المبارک 1447ھ شام 6:30 بجے شاندار پیمانے کے ساتھ منعقد ہوگا، جس کے بعد عشائیہ (ڈنر) کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، یہ تقریب جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پر افطار سے قبل قرآنِ کریم کی تلاوت اور مختصر خطاب بھی ہوگا، جس کے بعد روزہ داروں اورمہمانوں کے لیے افطار اور طعام کا انتظام کیا جائے گا۔
اس تقریب کے میزبان رکنِ اسمبلی بیدر جناب الحاج محمد رحیم خان، ریاستی وزیر اور ان کےبرادر جناب محمد عزیز خان ہیں، جنہوں نے تمام احباب اور برادرانِ اسلام سے اس بابرکت محفل میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments
Post a Comment