ظہیرآباد میں شعبئہ خواتین جماعت اسلامی ہند نارتھ کی جانب سے وطنی بہنوں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام۔
ظہیرآباد 13/مارچ (نمائندہ) ظہیرآباد جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ شعبئہ خواتین کی جانب سے ہم وطن بہنوں کے لیےکل شام بمکان محمدنورالحسن غوری مرحوم رکن جماعت محلہ گڑھی ظہیرآباد میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا اس سے قبل پروگرام کا آغاز محترمہ مصباح فاطمہ رکن جماعت ظہیرآباد نارتھ کی تلاوت وترجمانی سے ہوا بعد ازاں بعنوان "رمضان کی فضیلت" پر محترمہ ثنا تبسم ناظمہ گڑھی ڈویژن نے تقریر پیش کی بہن حذیفہ افنان نے نظامت کی جبکہ محترمہ ہما تنویر ناظمہ شعبئہ خواتین جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ نے اظہار تشکر کیا اس افطار پارٹی میں مسلم بہنیں 50 اور وطنی بہنوں کی تعداد 70 رہی اس موقع پر محترمہ ذ کیہ سلطانہ معاون ناظمہ گڑھی ڈویژن اارکان کارکنان جی آئی او صدرِ بہن انشرح نبیلہ اور ممبران موجود تھے اس پروگرام میں وطنی بہنوں کوہفتہ وار گیٹو رائی اور جی ائی او کی جانب سے پمفلیٹس تقسیم کیے گئے وطنی بہنوں نےخوشی و مسرت کا اظہار کیا۔۔۔
Comments
Post a Comment