غالب اکیڈمی بستی نظام الدین نئی دہلی میں اتوار کو کل ہند مشاعرہ۔
حیدرآباد 26 مارچ (پریس نوٹ )”جعفر آباد وِلّیج ریزیڈینٹ ویلفیئر اسو سی ایشن (رجسٹرڈ) آر۔ڈبلیو۔اے“ کی جانب سےاور اردو اکادمی، دہلی کے مالی اشتراک سے عید کے خوشیوں بھرے موقع پر 29مارچ2026،اتوار,کوشام6 بجےغالب اکیڈمی بستی حضرت نظام الدین،نئی دہلی میں ایک کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی صدارت عظیم اختر اور نظام درد دہلوی کریں گے۔مہمان خصوصی پدم شری پروفیسر اختر الواسع کے علاوہ محترم قاری فضل الرحمن،محترم قاری عبدالقادر،حافظ محمد سلیم (ایکسپورٹر)،حاجی شمشادانصاری،محترم محمد ہارون سیفی، سلمان دانش، محمد ارشاد، فرحت نور خان،عبدالصمد(بانی فلاحِ معصوم ٹرسٹ،دہلی)مہمانان کی حیثیت شریک رہیں۔خیرمقدمی کلمات اسو سی ایشن کی صدر انیس فاطمہ ادا کریں گی۔ مشاعرے کے کنوینرقلم بجنوری کی اطلاع کے مطابق شعرا کی فہرست میں متین امروہوی، عزم سہریاوی،ڈاکٹر واحد نظیر،سمیر دہلوی،شہادت علی نظامی،معین قریشی،فاروق بجنوری،اسرار رازی،اقبال تقی شیر کوٹی،ڈاکٹر افروز طالب،اسرار قریشی،احترام صدیقی،شاہد سیانوی،سرتاج امروہوی،محمد علی علوی،وفا جھالوی،واصل گنگوہی،عاصم کرتپوری،شمیم صدیقی،ڈاکٹر تحسین ثمرچرتھاولی،سوز امبھیڑوی،ڈاکٹر فرقان گوہر،گلفام شاہ جہانپوری اورعارف بریلوی کا نام شامل ہے۔شائقین اردو ادب سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے
Comments
Post a Comment