رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں قومی سائنس دن کے موقع پر سائنسی نمائش کا پروقار انعقاد۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) طلبہ میں سائنسی شعور بیدار کرنے، تحقیقی ذہن کو فروغ دینے اور جدید سائنسی رجحانات سے روشناس کرانے کے مقصد کے تحت عظیم سائنس داں C. V. Raman کے یوم پیدائش 28 فروری، جو قومی سائنس دن کے طور پر منایا جاتا ہے، کے موقع پر سائنس کے اساتذہ مزدان ملا، مکرم خان، لقمان انصاری، سمیہ انصاری، حنا کوثر اور دیگر اساتذہ کی رہنمائی میں سائنسی نمائش (Science Exhibition) کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن نے کیا۔ اس موقع پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے چیرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاالرحمٰن انصاری، اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔ نمائش میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر مبنی ماڈلز اور چارٹس پیش کیے۔ قابلِ تجدید توانائی، ماحولیاتی تحفظ، پانی کو صاف کرنا، جدید ٹیکنالوجی اور صحت عامہ جیسے اہم موضوعات پر تیار کردہ ماڈلز نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ طلبہ نے نہایت اعتماد کے ساتھ اپنے پروجیکٹس کی وضاحت کی اور سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔
 مہمانان نے نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے طلبہ کی محنت، تخلیقی صلاحیت اور سائنسی فہم کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں اور انھیں مستقبل میں سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے کی تحریک دیتے ہیں۔
نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اسناد سے نوازا گیا۔ واضح ہوکہ نمائش کا اختتام دو مارچ کو ہوا۔ نمائش کے آخری دن معروف صحافی فہیم انصاری کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے نمائش کا معائنہ کیا۔ یہ تقریب نہ صرف معلومات افزا رہی بلکہ طلبہ میں تحقیق و جستجو کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بھی بنی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ