خبر پہ شوشہ “مونالیزا کی شادی” - کے این واصف


خبر پہ شوشہ 
“مونالیزا کی شادی” 

کے این واصف

حضرات یہ مونالیزا 16وین صدی کے اطالوی مصّور لیونارڈ ونچی(Leonardo da Vinci) والی نہیں بلکہ پچھلے کمبھ میلے میں شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت مالا بیچنے والی لڑکی مونالیزا بھونسلے کی ہے جسے کسی بالی ووڈ ہدایت کار نے سڑک سے اٹھاکر فلمی دنیا میں پہنچادیا۔ 
اب میڈیا میں ایک خبر وائرل ہوئی کہ فلمی دنیا میں نووارد مونالیزا بھونسلے (مدھیہ پردیش) اور فرمان خان (مہاراشٹرا) جو ایک فلم میں ساتھ کاسٹ کئے گئے تھے کیرالا میں شوٹنگ کررہے تھے۔ اس دوران انھیں ایک دوسرے سے انس ہوگیا۔ جس طرح فلمون میں آنکھ جھپکتے منظر بدلتا ہے اسی طرح مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے نین لڑتے ہی شادی کی ٹھان لی۔ یہ شادی کیرالا کے ایک مندر میں پولیس کی نگرانی میں انجام پائی۔ خبر کے مطابق شادی کی تقریب میں کیرالا کے ایک ریاستی وزیر نے بھی شرکت کی۔ 
خبر کے ساتھ جاری ویڈیو میں نوبیاہتا جوڑا صحافیون سے گھرا ہوا ہے اور اپنے “چٹ عشق اور پٹ شادی” کی داستان سنا رہا ہے۔ 
اچھا ہوا یہ شادی فرقہ پرستون آزاد ریاست کیرالا میں ہوئی ورنہ یہ جوڑا ویڈیو میں صحافیون سے نہیں بلکہ بھگوابرگیڈ سے گھرا ہوا ہوتا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ