رانی پیٹ ضلع کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے عہدہ سنبھال لیا۔
رانی پیٹ، تملناڈو (محمد رضوان اللہ) رانی پیٹ ضلع کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے جناب پی۔ سبین، آئی۔پی۔ایس (I.P.S) نے اپنے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے ضلع میں امن و امان کی برقراری، عوامی تحفظ اور قانون کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تال میل کو فروغ دیتے ہوئے ضلع میں مثالی نظم و ضبط قائم رکھا جائے گا۔ضلع کے معززین اور متعلقہ افسران نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment