اینگلو اُردو ہائی اسکول نندوربار میں رمضان کوئز کا انعقاد


نندوربار : (اکرام قادری) ضلع کا معروف تعلیمی ادارہ اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، نندوربار میں ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان کے مبارک مہینے کی نسبت سے رمضان کوئز کا انعقاد کیا گیا رمضان کوئز کا مقابلہ جماعت ششم اور ہفتم کے طلباء و طالبات کے درمیان ہوا ۔ پہلے دونوں جماعتوں کی دو دو ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا اور آخر میں فائنل مقابلہ جیتی ہوئی دو ٹیموں کے درمیان ہوا کوئز میں رمضان ، قرآن ، انبیاء علیہم السلام ، ملائکہ اور صحابہ کرام پر مشتمل تقریباً 100 سے زائد سوالات پوچھے گئے فائنل راؤنڈ میں جماعت ہفتم کی طالبات نے شاندار جيت حاصل کی جس میں انصاری عفیفہ ، سیّد رومیشا ، شاہ تحریم ، پٹھان عرفہ صدیقہ اور زہراء خاتون شامل تھے ان طالبات کو اسناد، میڈلز، اور خوبصورت انعامات سے نوازا گیا۔ کوئز کے انچارج قادری محمّد اکرام سر اور توصیف تیلی سر نے بڑی محنتوں کے ساتھ پروگرام کو کامیاب بنایا۔ کوئز کا مقصد طلبہ میں دینی شعور بیدار کرنا اور علمِ دین میں اضافہ کرنا ہیں ۔ کوئز کے اختتام پر اسکول کے فعال صدر مدرس فیاض خان سر نے طلبہ کی محنت اور خود اعتمادی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دینی وابستگی بے حد ضروری ہے نائب صدر مدرس قمر رضا سر اور سپروائزر پنجاری خالد سر نے بھی طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ