کوہ نور ٹیچرس کالونی کے رہائشی افراد نے عیدالفطر مسرت و شادمانی سے منائی۔


بھیونڈی : (عبدالرحمن یوسف) ابھی ابھی رمضان المبارک نے اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ہم سے الوداعی لی۔ اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اور اس روئے زمین پر ساری انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت قرآن کریم کی شکل میں نازل ہوا ۔پھر اس نعمت ربانی سے وابستہ ہزار رحمتوں اور برکتوں کا خزانہ اور مغفرتوں اور بخششوں کی مبارک گھڑیاں آئی جس سے ہم نے پورے مہینے اپنی روح کو سکون بخشا ۔پھر عید کے ہلال نے عین مغرب کے وقت اپنی خوبصورت شکل بادلوں کی اوٹ سے جیسے ہی دکھائی سارے عالم میں خوشی کی لہر بجلی بن کر امت مسلمہ کی نس نس میں دوڑ گئی اور بے اختیار رب العزت کا شکر ادا کرنے کے لیے لبوں پر دعا اور شکرگزاری کے کلمات ادب سے لبوں پر مچلنے لگی ۔اور تبسم لئے ایک دوسرے کو عید کے چاند کی اور عید الفطر کی مبارکباد کا پیغام دینے لگے ۔. بھیونڈی شہر میں واقع کوہ نور ٹیچرس سوسائٹی کے رہائشی عید الفطر کی نماز کے بعد ہر گھر میں جا کر اہلِ خانہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی شیر خرما کے علاوہ انواع و اقسام کی پکوان سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ہی ہنسی مذاق کی محفل جمتی ہے ۔یہ ہر گھر میں ہوتا ہے ۔کالونی میں کرایہ دار اور جو فیملی بیرون شہر میں روزگار کے لیے گئے ہیں وہ بھی چاند رات ہی کالونی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں چار چاند لگاتے ہیں ۔اسی دن بعد مغرب کے گھروں کی خواتین اور لڑکیاں اپنی الگ محفل جماتی ہیں ۔اس میں گھروں کی بہوئیں اور سسرال سے آئی بیٹیاں بھی اپنی مسکراہٹ سے گھروں میں ہنسی خوشی کا ماحول بنا کر والدین اطمینان اور سکون کا باعث بنتی ہیں ۔۔ ملحوظ رہے کہ اسے سوسائٹی میں صد فی صد خواتین و حضرات ، نوجوان لڑکے لڑکیاں اور بہوئیں تعلیم یافتہ ہیں ۔اساتذہ ،معلمات،ڑاکٹر ، سول انجینئر ، کاری عالم ، فٹنس کوچ ،صحافی ، اسٹیچ اناؤنسر ،ڈرامہ ادا کار ، وکلا عالمہ موجود ہیں ۔یہ سوسائٹی کم ایک خاندان کی طرح ہر سوکھ دکھ میں شریک رہتے ہیں ۔سوسائٹی کے صدر ، سیکرٹری ،خازن اور اراکین سوسائٹی نے سب کو ایک دھاگے میں موتی کی طرح پرو کے رکھا ہے ۔ قارئین سے التماس ہے کہ سوسائٹی کے لیے امت مسلمہ کے لیے اپنی عبادتوں میں خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔سوسائٹی کے سبھی افراد اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ امت مسلمہ کے اندر محبت و اخوت ،بھائی چارگی ، ہمدردی و غمخوار ی ،صبر و عزیمت اور اخلاصِ و وفا جیسی اعلیٰ صفات پیدا کرے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ