شانِ رمضان المبارک۔ صوفی شاعر : حضرت عثمان جوہری جلگاؤں۔۔


شانِ رمضان المبارک۔ 
صوفی شاعر حضرت عثمان جوہری جلگاؤں۔۔


خدا کا ہے یہی فرمان رمضان المبارک میں 
مکمل ہوگیا قرآن رمضان المبارک میں

ترے روزوں کی زینت کا ملائکہ ذکر کرتے ہیں
ترا تقوی بنا سلطان رمضان المبارک میں

تصور میں تری جنت بھی ہے اور حور غلماں بھی
ترو تازہ ہوا ایمان رمضان المبارک میں

خدائے پاک سے وعدہ بھی ہے امت کی بخشش کا
سمجھ لے صاحب ذیشان رمضان المبارک میں

جہالت سے. نکالا عزم احکامِ شریعت نے
ہوا یہ راستہ آسان رمضان المبارک میں

عطائے نور اور بخشش کا سرمایہ ہے یہ روزہ
ملی کلمے کی بھی پیچان رمضان المبارک میں

خضوع قلب کا رستہ سکونِ روح کی منزل
مراکب ضرب من عرفان رمضان المبارک میں

ترے ایمان کا دشمن ہے یہ طاغوت کا لشکر
ہوا ہے قید بھی شیطان رمضان المبارک میں

گناہوں سے تو کر توبہ یہ در جنت میں کھلتا ہے
عبادت خوب کر عثمان رمضان المبارک میں۔



 صوفی عثمان جوہری
ہیپی ہوم کالونی، 
آٹو نگر جلگاؤں مہاراشٹر۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔