اقراء ایچ۔ جے۔ تھیم کالج میں جغرافیہ کوئز امتحان کا انعقاد۔


جلگاؤں،( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام ایچ۔ جے۔ تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج کے شعبۂ جغرافیہ کی جانب سے طلبہ میں مضمونِ جغرافیہ کے بارے میں معلومات اور دلچسپی کو فروغ دینے کے مقصد سے "جیو جیم" جغرافیہ کوئز امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ اس کثیر الانتخاب (Multiple Choice) طرز کے امتحان میں کالج کے 36 طلبہ نے حصہ لیا۔اس میں امّہ راحت بانوں کھاٹک (سال دوم، آرٹس) نے اول مقام حاصل کیا۔ جبکہ شیخ بشریٰ ناز مناف (سال دوم، سائنس) اور مصباح ناز منیر احمد (سال دوم، آرٹس) نے دوم مقام مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ 
عائشہ عظیم الدین شیخ (سال اول، سائنس) نے سوم مقام حاصل کیا۔ پروگرام کے انعقاد کے لیے ڈاکٹر عرفان شیخ (صدرِ شعبۂ جغرافیہ) اور ڈاکٹر امین الدین قاضی نے خصوصی محنت کی۔ امتحان کے کو آرڈینٹر کے طور پر ڈاکٹر راجو گاورے نے ذمہ داری انجام دی۔ پروگرام کی کامیاب تنظیم کے لیے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان اور ڈاکٹر حفیظ شیخ کی رہنمائی حاصل رہی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔