زیارتِ موئے مبارک حضرت امام علیؓ کی روح پرور تقریب، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے کی شرکت۔
زیارتِ موئے مبارک حضرت امام علیؓ کی روح پرور تقریب، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے کی شرکت۔
بیدر، 11 مارچ (نامہ نگار) بیدر کی معروف خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض نورخان تعلیم بیدر میں کل20 رمضان المبارک بروز منگل حضرت امام علیؓ کے موئے مبارک کی زیارت کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں عقیدت مندوں اور محبانِ اہلِ بیت 'سجادہ گان و متولیان اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے بابرکت زیارت کی سعادت حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مردوں اور خواتین کے لیے علحدہ علحدہ اوقات مقرر کیے گئے تھے۔ مرد حضرات کے لیے شام 4 بجے سے 5 بجے تک جبکہ خواتین کے لیے رات 8 بجے سے 9 بجے تک زیارت کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں محبان اہل بیت نے شرکت کی اور عقیدت کے ساتھ موئے مبارک کی زیارت کی۔
اسی روز حسبِ معمول نمازِ عصر کے بعد ماہانہ محفلِ ذکر بھی منعقد ہوئی جس میں اہلِ عقیدت اور محبانِ اہلِ بیت نے شرکت کرتے ہوئے ذکر و اذکار میں حصہ لیا۔ اس موقع پر روزہ داروں کے لیے افطار اوربعد افطار لنگرِ حیدری کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
زیارتِ موئے مبارک جناب سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف سید ثاقب حسینی سجادہ نشین و متولی درگاہ و خانقاہ حضرت ممدوح کی نگرانی میں بصد عقیدت و احترام کروائی گئی۔
اس روحانی اجتماع کے انتظامات جناب سید شاہ معین الدین حسینی حسین چشتی، جانشین سجادہ درگاہ حضرت ممدوح کی رہنمائی میں انجام دیے گئے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments
Post a Comment