سابق نائب صدر گرام پنچایت سید قدیر کی جانب سے روزانہ افطاری کی سہولت۔
بیدر : 5 /فروری (نامہ نگار ) ضلع بیدر کے منااکھیلی میں سابق نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی جناب سید قدیر کی جانب سے اس کے ٹریڈرس منااکھیلی میں دعوت افطارکا اہتمام کیاگیا۔ اس تقریب میں منااکھیلی کی ممتاز شخصیات، صحافی اورقریبی دوستوں نے شرکت کی۔ افطار سے قبل خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ دسترخوان پررویتی کھانوں کے ساتھ ساتھ مختلف انواع و اقسام کے مشروبات اور پھل رکھے گئے تھے۔ اس موقع پر سید قدیر نے کہا کہ افطار پارٹیاں نہ صرف بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں۔ بلکہ دوستوں کوایک ساتھ رکھنے کا ذریعہ بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کے پیشِ نظر اس کے ٹریڈرس میں روزانہ افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس سے مسافر اور دیگر روزہ دار افراد استفادہ کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment