الوداع الوداع اے رمضان…الوداع اے ماہِ رمضان! سید فاروق احمد قادری
الوداع الوداع اے رمضان…
الوداع اے ماہِ رمضان!
سید فاروق احمد قادری
تیری آمد نے دلوں کو ذکر و تسبیح سے آشنا کیا، اور تیری رخصتی دلوں کو اداسی میں ڈبو رہی ہے۔
یہی وہ مہینہ تھا جس میں ہم نے تسبیح کے دانوں میں اپنے گناہوں کی معافی مانگی،
ختمِ قرآن کی سعادت حاصل کی،
اور شریعت کے راستے کو قریب سے دیکھا، سمجھا اور محسوس کیا۔
اے رمضان!
تو نے ہمیں سکھایا کہ زندگی صرف دنیا نہیں، بلکہ عبادت، صبر اور اللہ کی رضا کا نام ہے۔
تو نے قرآن سے ہمارا رشتہ جوڑا، اور ہمیں یہ احساس دلایا کہ کامیابی اسی میں ہے کہ ہم شریعت کے مطابق زندگی گزاریں۔
الوداع اے برکتوں والے مہینے!
ہمیں نہیں معلوم کہ اگلے سال ہم تجھے پا سکیں گے یا نہیں…
مگر تو گواہ رہنا کہ ہم نے تیری قدر کرنے کی کوشش کی، تیری راتوں میں رب کو پکارا، اور اپنے دلوں کو بدلنے کی دعا کی۔
اے اللہ!
ہماری تسبیح، ہماری تلاوت، اور ہمارا ختمِ قرآن قبول فرما…
اور ہمیں رمضان کے بعد بھی قرآن و شریعت کے راستے پر قائم رکھ
Comments
Post a Comment