ملت اسکول میں یومِ مراٹھی کے موقع پر مراٹھی زبان کے قواعد کا مقابلہ۔
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) مراٹھی ڈے کے موقع پر مہرون کے ملت ہائی اسکول میں مراٹھی زبان کے الفاظ کے قواعد کا مقابلہ منعقد ہوا۔ شعبہ مراٹھی کے زیر اہتمام اس مقابلے میں اسکول کی 5ویں سے 9ویں جماعت کے کل 250 طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلے کے لیے شعبہ مراٹھی کے صدر شیخ وسیم سر کا تیار کردہ معروضی سوال کا سیٹ صدر مدرس حفیظ منیار سر اور سابق سپروائزر سید رفیق پٹوے سر ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔ مراٹھی ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلباء کو انعامات دیے جائیں گے۔ اس موقع پر سپروائزر سید مختار سر، مراٹھی مضمون کے اساتذہ اظہر شیخ سر، ثمینہ میڈم، وسیم پٹھان سر، نسیمہ میڈم، مہرون النساء میڈم کے علاوہ زبیر شیخ سر، آصف سید سر، ساجد خان سر، عتیق خان سر، شعیب شیخ سر، شاہ عطا الرحمان سر اور شیخ زیاّن احمد سر کی خصوصی موجودگی رہی۔
Comments
Post a Comment