درگاہ حضرت محمد حسین قادریؒ کا سالانہ صندل شریف۔
بیدر : 3 مارچ (نامہ نگار) درگاہ حضرت سید محمد حسین قادری المعروف بہ حضرت امام المدرسینؒ بیدر کا 438واں سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق حسبِ روایت قدیم 11 رمضان المبارک کو بعد ادیئگی ظہردوپہر 4بجے جلوس صندل خانقاہ حضرت شاہ حسین مدرس پورہ بیدر سے برآمد ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت ممدوؒح پہنچا، جہاں عقیدت مندوں نے جناب محمد عبدالصمد منجووالا کی سرپرستی میں جلوس کا استقبال کیا۔بعد ادیئگی نماز عصر سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح جناب سید شاہ وجاہت اللہ قادری فرزند جناب سید صبغت اللہ قادری سجادہ نشین مرحوم درگاہ ممدوح نے رسمِ صندل کی خصوصی خدمات جملہ حاضرسجادہ گان و متولیان ' معززین 'غربا و مساکین اور عقیدت مندوں کی موجود گی میں انجام دئے۔ اس موقع پر ۔ محمد عبدالصمد منجووالا سابق صدر مجلس بیدر نے حضرت کی تاریخ پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے اولیائے اکرام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سلام و نیاز گلہائے عقیدت و فاتحہ کے بعد خصوصی تبرکات تقسم کئے گئے۔مولانا حافظ محمد نذیر احمد شرفی نے دعا فرمائی۔ بعد ازاں حسبِ روایت قدیم تمام حاضرین و زائرین کے لیے پرتکلف افطار اور بعد نمازِ مغرب طعام کا اہتمام کیا گیا۔ کل12 رمضان المبارک کو درگاہ حضرت ممدوح میں جشنِ چراغاں کا انعقاد عمل میں آیا۔جناب سید شاہ حسنین صبغت اللہ قادری ' محمد فراست علی ایڈوکیٹ ' محمد عبدالقادر پلمبر گتہ دار 'ڈاکٹر محمد اکبرعلی تالا کنٹہ 'سید منیر چندر نارائن گٹہ 'شیخ عیان چندر نارائن گٹہ 'محمد مجاہدتالاکنٹہ 'محمدکلیم جی یم چاؤنی 'عبدالقدوس بابا نگر 'شاہ عمر قادری الملتانی 'شاہ اطہر قادری الملتانی 'محمد فیروزنے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ ۔ واضح رہے کہ یکم رمضان المبارک سے تمام روزہ داروں کے لیے افطار و طعام کا انتظام درگاہ شریف میں کیا جارہا ہے، جس کی نگرانی سجادہ نشین و ذمہ داران انجام دے رہے ہیں۔
آخر میں محمد عبدالاحد محبوب منجووالا 'محمد عبدالفہد یعقوب منجووالا 'حکیم محمد اسمعیئل سعید 'محمد عمر فاروق سلوئ ویڈیو گرافر ومنتظمین نے تمام مہمانوں اور عقیدت مندوں کا استقبال کیا اور انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
Comments
Post a Comment