مسجد اشاعت اسلام ظہیرآباد میں جلسہ تلاش لیلتہ القدر سے محمد عبدالملک داودی سابق رکن مجلس شوری حلقہ تلنگانہ ودیگر کا خطاب۔
ظہیر آباد 16/ مارچ(نمائندہ) محمد شہبازالدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کے بموجب مقامی جماعت کے زیر اہتمام 14/ مارچ کو مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ محلہ خان ظہیرآبادمیں امیر مقامی محمد قیصر غوری کے زیر نگرانی تیسری طاق رات میں جلسہ تلاش لیلتہ القدر کاانعقاد عمل میں آیاجس میں سابق رکن مجلس شوری حلقہ تلنگانہ جناب محمد عبدالملک داودی نے اپنے خصوصی خطاب بعنوان " رمضان ایمان واحتساب کے دوران مسجد اشاعت اسلام کی کم عرصہ میں تعمیر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ظہیر آباد کی ایک بہت ہی خوب صورت مسجدکی تعمیرمیں حصہ لینے والے مردان کارومخیر حضرات کے جذبے کی سراہنا کی اور ان کے حق میں دعا خیر کیا مزید کہا کہ اللہ اس مسجد کو اشاعت اسلام کا اور دعوت وتبلیغ کا مرکز بنا اور قرآن کا پیغام بندگان خدا تک اسو رمضان میں موثر انداز میں پہونچا نے کے مواقع عطا فرما اور انھوں نے کہاکہ نیکی اور بدعی یکساں نہیں نیکی کےلئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے شب قدر ایمان واحتساب کی رات ہے یہاں اپنا جائزہ لینا ہے کہ اب تک ہم نے کیا کیا جبکہ نئے عزم کاتہیہ کرلینا چاہئے اور نجات کاسامان کرنا چاہیئے بعدتراویح اس طاق رات میں پروگرام کاآغاز سید اظہر الدین کےدرس قرآن سے ہوا عرفان احمد نے حسرت پر تقریر پیش کی محمد عمران احمد خاں نے درس حدیث پیش کیا محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی نے زکات کے عنوان پر خطاب کیا سید عمیر نے ترانہ پیش کیا محمد علیم الدین نے نظامت کی نماز تہجد پڑھی گئی انفرادی عبادات بھی کی گئیں سحر کا معقو ل نظم کیا گیا۔۔۔
Comments
Post a Comment