پیغام انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ کے زیر اہتمام راشن پیکجس نقدی لفافے اور کپڑوں کی تقسیم۔
گلبرگہ 14 مارچ : (راست) آج بروز ہفتہ دانش پیالیس، جی ڈی اے لے آؤٹ،نزد بینکویٹ فنکشن ہال، گلبرگہ میں پیغام انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ کے صدر مولانا عبدالحمید دانش باقوی، قاسمی و معارفی کے ہاتھوں بہت سےضرورت مند دینی خدام اور بہت سارے غرباء کے درمیان راشن پیکجس کی تقسیم عمل میں آئی جبکہ کئی دینی خدام کے درمیان نقدی لفافے اور کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔راشن پیاکیج میں چاول کی بوری، مسور دال، چنا دال، آٹا، شکر، ہلدی، نمک، مرچی، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ، مغزیات، تیل، گھی، پھلی اور سیویاں وغیرہ شامل تھے۔ اس کار خیر میں طاہر علی وظیفہ یاب، محبوب سیٹھ ، محمد افروز گولہ مرجان ہوٹل،
سلطان پٹیل رئیل اسٹیٹ آزاد پورروڈ، عبدالصمد وظیفہ یاب،محمد محمود رئیل اسٹیٹ،محمد عمیر کریشر،یوسف صاحب بیابانی، محمد جاوید سیٹھ اسکراپ ، محمد سہیل انجینئرنگ ورکس، ناظم فاروقی وظیفہ یاب، حسن علی چانداں، ماسٹر معین الدین،، محمد وسیم ٹپر اور عبدالحمید قریشی وغیرہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر پیغام انسانیت کے صدر مولانا عبدالحمید دانش قاسمی نے تمام معاون حضرات کا شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں دعا کی، جبکہ تعاون حاصل کرنے والے احباب نے ان معاونین کو بے شمار دعائیں دیں ۔
Comments
Post a Comment