کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد۔


جلگاؤں، (عقیل خان بیاولی) یہاں واقع کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ادارہ کے بانی و خازن مرحوم ڈاکٹر محمد طاہر شیخ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اجلاس ادارہ کے معاون سکریٹری زاہد بھائی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر زاہد بھائی شاہ نے اپنے صدارتی خطاب میں مرحوم ڈاکٹر محمد طاہر شیخ کی تعلیمی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر مشتاق کریمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر طاہر شیخ نے انتہائی کٹھن حالات میں بھی سماج کی بیٹیوں کو تعلیم دلانے کا جو عزم کیا، اسے اپنی انتھک محنت سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ ان کی یہ خدمات ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ اسکول کی پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے بھی مرحوم کے کارناموں کو یاد کرتے ہوئے انہیں پرسوز انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کے صاحبزادے اور پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر انیس احمد شیخ نے اپنے والد کے منظم خاندانی نظام اور اعلیٰ اقدار کو یاد کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پروفیسر مشتاق بہشتی نے بھی اپنے تعزیتی کلمات میں مرحوم ڈاکٹر طاہر شیخ کی شخصیت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ نظامت شاہ ذاکر نے بحسن و خوبی انجام دی، جبکہ اظہارِ تشکر مشتاق بہشتی نے ادا کیا۔ پورا ماحول سوگوار تھا اور ہر آنکھ اشکبار نظر آ رہی تھی۔ تمام حاضرین نے مرحوم ڈاکٹر محمد طاہر شیخ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نقشِ قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ