مسجد نبوی میں زائرین کے لیے نئی سہولت۔ “باب السلام” پر نئی ڈیجیٹل سروس کا آغاز۔


ریاض (کے این واصف) حرمین شریفین میں زائرین کی بہتر سے خدمت اور سہولتون کی فراہمی کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ 
ایک تازہ خبر کے مطابق ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد نبوی الشریف میں روضہ رسولﷺ پر سلام عرض کرنے کے لیے جانے والوں کی سہولت کے لیے نئی ڈیجیٹل سروس فراہم کردی ہے۔ اسے زائرین کرم نوٹ فرمائین اور فراہم سہولت فائدہ اٹھائیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل اسمارٹ سسٹم نصب کیا ہے جس کے ذریعے سلام عرض کرنے کے لیے جانے والوں کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ باب السلام سے آگے روضہ رسول ﷺ تک اژدحام کی صورتحال کیا ہے۔ جس طرح سڑکون پر ٹرفک کی موجودگی کو لال اور سبز رنگ کی لائن کے ذریعہ ظاہر کیا جاتا ہے۔ 
جدید سسٹم پر مبنی انٹریکٹو اسکینرز پر راستے کو رنگوں سے ظاہر کیا جارہا ہے۔ سبز رنگ کی روشنی اس امر کی علامت ہوگی کہ راستہ میں اژدحام معمولی ہے جبکہ پیلا رنگ درمیانے اور سرخ رنگ انتہائی اژدحام کی علامت ہے اس کے علاوہ سفید رنگ کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت عارضی طورپر خدمت فراہم نہیں کی جارہی۔
خیال رہے مسجد نبوی الشریف میں روضہ رسول پر حاضری کے لیے باب السلام کے دائیں جانب سے ٹریک بنایا گیا ہے جہاں سے زائرین سیدھے روضہ پر پہنچتے ہیں جہاں وہ نبی اکرم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام پر سلام عرض کرکے دوسرے دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ