ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر سید شاہ معین الدین حسینی حسین چشتی کا اظہارِ رنج و غم، امتِ مسلمہ سے اتحاد کی اپیل۔


بیدر : 2 / مارچ (نامہ نگار) جناب سید شاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی، جانشین سجادہ درگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ بیدر نے ایران کے سپریم لیڈرحضرت آیت اللہ علی خامنہ ای رحمتہ اللہ علیہ کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ، صدمہ اور شدیدافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک تفصیلی تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای رحمتہ اللہ علیہ عالمِ اسلام کی ایک باوقار، بااثر اور مدبر قیادت کے حامل رہنما تھے۔ انہوں نے نہ صرف ایران کی قیادت سنبھالی بلکہ عالمی سطح پر امتِ مسلمہ کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی زندگی استقامت، جرات اور دینی و ملی غیرت کی روشن مثال تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہمیشہ مظلوم اقوام کی حمایت کی اور عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجوں کے مقابلہ میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا۔ ان کی قیادت میں ایران نے داخلی و خارجی محاذوں پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور اپنی خودمختاری و وقار کو برقرار رکھا۔ ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے یاد رکھا جائے گا۔
سید شاہ معین الدین حسینی عرف حسین چشتی نے کہا کہ یہ سانحہ صرف ایران ہی کا نہیں بلکہ پوری ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ ایسے رہنماؤں کا خلا صدیوں تک محسوس کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کو صبر، حکمت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہد روحانی رہنما حضرت آیت اللہ علی خامنہ آی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور لواحقین و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آخر میں انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں اور عالمِ اسلام کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ