آئیٹا ممبرا نے افطار پارٹی منعقد کی۔۔
آئیٹا ممبرا نے افطار پارٹی منعقد کی۔۔
ممبرا (محمد اسلم) آج بروز جمعہ بتاریخ ۱۳ مارچ ۲۰۲۶ کو ومینز سینٹر، امرت نگر میں ممبرا کوسہ کے اساتذہ کے لئے ایک افطار پارٹی کا اہتمام آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ممبرا یونٹ نے کیا۔
تقریبا ۵۲ اساتذہ نے اس پارٹی میں شرکت کی۔ افطار کے بعد طعام کا نظم تھا۔ تمام شرکاء کو آئیٹا ممبرا کی جانب سے کیپ کا تحفہ دیا گیا۔ اساتذہ کے اس اہم پروگرام میں ممبرا کوسہ کے تعلیمی ذمےداران جناب مشتاق پٹھان سر، جاوید سید سر، انصار شیخ سر کے ساتھ سید زاہد علی سر، آصف خان سر اور دیگر نے شرکت فرمائی۔ مشتاق پٹھان سر کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں آئیٹا ممبرا کے صدر نوید خان سر، سیکریٹری اظہر باگوان سر، فائنانس سیکریٹری محمد جنید سر کیساتھ محمد اسلم سر اور دیگر ممبرس نے کافی محنت کی۔
Comments
Post a Comment