ظہیرآباد بلدیہ صدر نشین نے دعوتِ افطار کے موقع پر محمد علاؤالدین کے مکان پر حاضری دی۔

                         
 ظہیرآباد 4/ مارچ(نمائندہ)سنگاریڈی ضلع کے شہر ظہیرآباد میں ایک پروقار دعوتِ افطار کا انعقاد عمل میں آیا۔ موضع ہوتی بی، ظہیرآباد منڈل میں سماجی کارکن علاؤ الدین کے مکان پر منعقدہ اس تقریب میں مقامی معززین، عمائدینِ شہر اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ روزہ داروں نے اجتماعی طور پر افطار کیا اور ماہِ رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہوئے۔ اور بعد ازاں مہمانوں کا محمد علاؤالدین اور سید ضمیرالدین نے شال پوشی کے ذریعے استقبال کرتے ہوئے نو منتخب ظہیرآباد بلدیہ صدر نشین محمد یونُس اور محمد جہانگیر کونسلر،محمد اکرم محمد نظام کونسلر کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر مقررین نے محمد یونُس کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ظہیرآباد کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے ملکی و سماجی یکجہتی کے لئے دعا بھی کی۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ