میل وشارم سی عبدالحکیم کالج کے طلبہ رمضان مبارک کے مہینے میں نماز تراویح میں قران مجید کی تلاوت اور امامت کر رہے ہیں
تملناڈو ( محمد رضوان اللہ) ہمیں اس بات پر بے حد فخر اور مسرت ہے کہ ہمارے کالج کے حفّاظ طلبہ اس بابرکت مہینے میں نمازِ تراویح کے دوران قرآنِ مجید کی تلاوت کی امامت کر رہے ہیں۔ ان کی محنت، نظم و ضبط اور روحانی وابستگی اُن کے اعلیٰ کردار اور اخلاقی عظمت کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔
اس موقع پر اُن کی حوصلہ افزائی اور قدردانی کی گئی، اور تعلیم میں انسانیت، اخلاقی اقدار اور ہمہ جہت کردار سازی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر مختصر مگر پُراثر کلمات حضرت مفتی شکیل احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم نائب پرنسپل صاحب نے ارشاد فرمائے۔ انہوں نے طلبہ کی اخلاص مندی کو سراہتے ہوئے انہیں روحانی اور تعلیمی میدان میں مسلسل ترقی اور بہترین کارکردگی کی تلقین کی۔ اس پرمسرت موقع پر ڈاکٹر چاک وائی ضیاء الدین احمد صاحب نے ان کی شال پوشی کی.
تراویح 2026 میں تلاوت کرنے والے حفاظِ کرام کی فہرست
نمبر شمار نام جماعت مسجد / مصلیٰ
1 امتیاز اسماعیل ٹی۔ای پی ایچ ڈی اسکالر (ہِس) مسجدِ بلال، ٹی۔ وی۔ ملائی
2 ٹی۔ آئی۔ محمد امدادالحق بی اے سوم (آنرز) اقوان ٹیلرنگ مصلیٰ، ویلور
3 محمد معاذ بی ایس سی سوم (سی) مسجدِ ہدیٰ، میلوشارم
4 ذاکر احمد ایم کام دوم مسجدِ قبا، میلوشارم
5 ابو سعید بی کام سوم مدرسہ مفتاح العلوم، میلوشارم
6 محمد ابراہیم بی کام سوم المدینہ مسجد، میلوشارم
7 عبدالحلیم بی کام اول حلیم الرشید مسجد، میلوشا رم
8 ابصار احمد بی کام اول مصلیٰ (مقابل مسجدِ نیار)، میلوشا رم
9 اویس احمد بی کام اول مدرسہ تنعیم، میلوشارم
10 محمد عزیر عمار بی اے سوم (ای) مدرسہ دارالاسلام، چنئی
11 احمد امین بی اے دوم (ای) مسجدِ اعظم، پلی کنڈا
12 ٹی۔ ایم۔ محمد حمید بی اے اول (ای) مسجدِ حرا، میلوشا رم
13 محمد فرحان بی ایس سی سوم (سی ایس) ایم۔ ایم۔ محل، میلوشا رم
14 محمد سریم بی بی اے اول مسجدِ ضیاء فاطمہ، میلویشورم
15 ایم۔ ڈی۔ اویس راسق بی سی اے سوم (بی) عثمان پیٹ مسجد، میلویشورم
16 محمد عبادہ بی سی اے دوم (سی) حفصہ مسجد، میلویشورم
17 محمد عبدالحق بی سی اے دوم (بی) مسجدِ بشیر، امبور
18 اے۔ یاسر حماد بی سی اے اول (بی) مدرسہ امِ کلثوم، میلویشورم
19 اے۔ محمد مصعب عفان بی سی اے اول (سی) مسجد دادا پیر، آرکاٹ
20 محمد رضوان بی کام اول (سی اے) تاج پورہ مسجد، آرکاٹ
21 محمد انس بی کام دوم بڑی مسجد، کلمیل کُپم
22 یو۔ محمد اسجد بی کام دوم مسجدِ احمدی، امبور
23 محمد سعد فضل بی کام دوم قیوم نگر مصلیٰ، میلوشا رم
24 محمد یٰسین بی سی اے اول حیات نگر مسجد، امبور۔
Comments
Post a Comment