اخلاق وکردار ہماری وراثت ،زندگیوں کو عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں "پروفیسر مسعود احمد"قطب شاہی جامع مسجد باٹا سنگارام میں پہلے نعتیہ مشاعرہ کے موقع پر فاروق شکیل،سمیع اللہ سمیع دیگر شعرا نے سماں باندھ دیا۔


حیدرآباد۔ 2 مارچ (راست )ایوان احمدملک پیٹ کے زیراہتمام 11 رمضان  اتوار کو جامع مسجدقطب شاہی (بڑی مسجد ) باٹاسنگارام، نزدرامو جی فلم سٹی، حیات نگر منڈل میں پہلی بار نعتیہ مشاعرہ منعقدہوا جس کی نگرانی استادسخن ڈاکٹر فاروق شکیل نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد مسعود احمد چیف آپریٹنگ آفیسر رینوابی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ نے کہا کہ مذہب اسلام میں ایمان وتقوی کی بڑی اہمیت ہے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں موجودہ حالات میں رشتوں کی پامالی،آپسی جھگڑوں اوردوریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم معاف کرنے کی پالیسی کو اپنائیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاف کرنے کو پسند فرمایا ہے حد تویہ کہ آپ نے اپنی جان کے دشمنوں کوبھی معاف کیا صلہ رحمی اور معاف کرنے کی اس پالیسی کی مثال کو دنیا قیامت تک پیش نہیں کرسکتی پروفیسر مسعود احمد نےمزید کہا کہ آج کا دور نفسا نفسی کا دور ہوگیا ہے حسد ،جلن نے ایک دوسرے کو جانی دشمن بنادیا ہے لوگ ایکدوسرے کے احترام اور جذبہ انسانیت سے دور ہوتے جارہے ہیں اناپرستی نے انسانیت کو کہیں کا نہیں رکھا ہے اخلاق اور کردار ہماری وراثت ہیں نئی نسل کو ان اقدار سے واقف کرانے کی شدید ضرورت ہے نوجوان نسل اپنے بڑوں ہی کیا اپنے اساتذہ ،رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ادب واحترام سے واقف نہیں ہے ان میں اس جذبہ کو فروغ دینے کی اولین ذمہ داری والدین اور اساتذہ پر ہوتی ہے ابتدا میں مہمان خصوصی جناب محمد عبدالرشید سابق خطیب جنہوں نے طویل  کی ہے  اپنی  93 سالہ زندگی کے عرصہ خدمت انجام دی ہے ، نشیب و فراز بیان کئے  اور عہد رفتہ کے دکن کے شعرا کا نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے تذکرہ کیا ۔ مسجد  کے امام مولانا حافظ و قاری عبدالمجید نے  آج کی اس محفل  کو خوب پسند کرتے ہوئے کہا کہ سبھی شعرائے کرام نے اپنے کلام سے  ایمان میں تازگی پیداکی  اور کہا کہ آئیندہ   بھی  یہاں اس طرح  کی محفلیں منعقد کریں کیوں کہ یہ علاقہ شہر سے دور ہونے کے سبب یہاں کوئی مذہبی و دیگر ادبی تقریبات نہیں ہوتی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی طاق راتوں میں سے کسی ایک طاق رات کو اس کی مناسبت سے بھی پروگرام رکھیں تاکہ یہاں کےرہنے  والوں کی تشنگی دور ہو۔نعتیہ مشاعرہ استاد سخن ڈاکٹر فاروق شکیل کی نگرانی میں منعقد ہوا صدر مشاعرہ کے علاوہ جناب سمیع اللہ حسینی سمیع ،پروفیسر محمد مسعوداحمد،قاری انیس احمدانیس،لطیف الدین لطیف، جہانگیرقیاس، باسط علی رئیس اورعبدالرشیدارشدنے کلام سنایانعتیہ مشاعرہ کی کاروائی جناب لطیف الدین لطیف نے چلائی ڈاکٹر محمد ثناءاللہ کی قراءت سے آغاز ہوا اس موقع پرجناب محمد حسام الدین ریاض، جناب محمد عبدالنعیم صدرانتظامی کمیٹی مسجدقطب شاہی ،جناب محمد صدیق نائب صدر،جناب محمد نورباشاہ معتمدکے علاوہ ڈاکٹرمحمد سہیل احمد،جناب محمد عبدالحمید، ،جناب آفتاب عالم ،محمد ارشاد،حافظ جمیل احمد،محمدغوث منڈل کوآپشن ممبر، محمد مظہر،محمدعبدالوسیم،نواز خان ،محمد صدیق ،محمدطاہراور دیگر معززین موجود تھے.۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ