سہ روزہ سماعت قرآن برائے خواتین۔


بیدر : 6/مارچ (نامہ نگار ) حافظ وقاری جناب محمد عبداللہ نظامی جامعہ ہذا کی اطلاع کے بموجب علوم اسلامیہ کی انفرادی درسگاہ مدرسہ اکبریہ عقب گودام میلور بیدر میں سہ روزہ سماعت قرآن برائے خواتین 7، 8، 9 مارچ 2026ءمطابق 17، 18، 19 رمضان المبارک بروز ہفتہ، اتوار، پیر بوقت صبح 9:30 تا قبل از وقت نماز ظہر سہ روزہ قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جس میں حافظہ و قاریہ ارم مسکان متعلمہ مدرسہ ندا، حافظہ و قاریہ صباء نواز متعلمہ مدرسہ ندا، حافظہ و قاری سیدہ وباج الدین متعلمہ مدرسہ ندا، محترمہ نعیم النساءصاحبہ صدر معلمہ مدرسہ ندا روزانہ دس پارے قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
19 رمضان المبارک مطابق 9 مارچ بعد سماعت قرآن مجید جلسہ فضائل قرآن مجید کا انعقاد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت مولانا مفتی سید سراج الدین صاحب نظامی نائب ناظم جامعہ روضۃ البنات و روضہ مشن اسکول بیدر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور پر اثر خطاب کریں گے۔مولانا محمد باسط قراءت کلام 'فوزیہ بیگم متعلمہ مدرسہ ہذا اور دیگر نعت خواں حمد نعت کا ہدیہ پیش کریں نگے۔مولانا محمد عبدالباسط نائب صدر ناظم نے تمام اسلامی خواتین و طالبات سے گزارش کی ہے کہ
کثیر تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ