خبر پہ شوشہ" گھامڑ کہیں کے" کے این واصف۔


خبر پہ شوشہ
"گھامڑ کہیں کے"

کے این واصف۔

ایک عرصہ بعدلفظ “گھامڑ” سنا تو اچانک ہنسی چھوٹ گئی۔ یہ لفظ کسی اور نے نہیں بلکہ کانگریس کی ترجمان Supriya Shrinate نے اپنے ایک ویڈیو میسج میں بی جے پی کے آئی ٹی سل کی ٹرول آرمی کے لیے استعمال کیا تھا۔ 
معاملہ تھا ملک میں میں “ایل پی جی” کی شدیدقلت کا۔ ملک بھر میں لوگ کیس ایجنسیز کے آگے سنکڑون کی تعداد میں گیس سلنڈرز کے لئے قطاروں میں کھڑے ہیں۔ دھوپ میں کھڑے کھڑے لوگ گیس سلنڈر کی طرح لال ہورہے ہیں۔ جس کی ویڈیوز میڈیا میں خوب وائرل ہوئین۔ پہلے تو ارباب مجاز نے ملک میں ایل پی جی قلت کی خبر کو اپوزیشن کی پھیلائی افواہ قرار دیا۔ بعد میں حسب روایت اپنی آئی ٹی سل آرمی کو کام پر لگایا۔ انھین واٹس اپ پر وائرل کرنے ایک میسج لکھ کر دیا گیا۔ جس میں لکھا تھا “مین نے آج صبح فون کے ذریعہ 45-11 پر گیس سلنڈر بک کروایا اور ایک بج کر 30 منٹ پر سلنڈر میرے گھر پہنچ گیا”۔ عقل سے پیدل “اند بھکتون” نے اس مسیج کو جوں کا توں کاپی کیا اور اپنے اپنے واٹس اپ اکاؤنٹ سے ملک بھر میں وائرل کردیا۔ 
اس پر کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے ویڈیو مسیج میں اندبھگتون سے کہا “ارے گھامڑوں اپنے مسیج میں کم از کم وقت تو تبدیل کرتے۔ کیا سب کے سب نے 45-11 کو سلنڈر بک کیا اور سب کو 30-1 پر سلنڈر ڈیلیور ہوگیا۔ “گھامڑ کہین کے”۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ