مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے کیلنڈر سال ۲۰۲۳ء اور ۲۰۲۴ء کی کتابوں پر یکساں انعامات کا اعلان۔


 ممبئی : (پریس ریلیز): مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی، محکمہ اقلیتی ترقیات، حکومتِ مہاراشٹر، اردو زبان و ادب کے فروغ و ترویج کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ اکادمی کی اہم اسکیم ”اردو کتابوں پر یکساں انعامات“ کے تحت ہر سال ادیبوں، شاعروں، مترجمین، محققین اور ناقدین کی معیاری مطبوعات کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔اس اسکیم کے تحت کیلنڈر سال (جنوری تا دسمبر) کے دوران شائع ہونے والی اردو کتابوں کو انعامات دینے کیلئے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ حکومتِ مہاراشٹر کے جاری کردہ جی۔آر کے مطابق موصولہ کتابوں کو ان کی ادبی اصناف کے لحاظ سے سات زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر زمرے سے تین بہترین کتابوں کا انتخاب کرکے انہیں یکساں انعام سے سرفراز کیا جاتا ہے۔سال ۲۰۲۳ء اور ۲۰۲۴ء کے دوران اکادمی کو موصول ہونے والی کتابوں کی ماہرین پر مشتمل ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ و تجزیہ کے بعد حکومتِ مہاراشٹر کی منظوری سے درج ذیل کتابوں کو یکساں انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے کارگزار صدر نے انعام یافتہ شعراء و ادباء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اردو زبان و ادب کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ایوارڈ برائے کتب 2023
ادب اطفال:دانش مند طبیب (یحییٰ جمیل، امراوتی)،ہم جب ایک ہوجایئں(سلیم خان، جلگاؤں)،مہکتے پھول(شکیل احمد تہذیبی، مالیگاؤں)

افسانہ ناول ڈرامہ:
آفتاب مکیش (آفتاب حسنین، ممبئی)،کوزے (غنی غازی، بلڈانہ)،شاطر شکارن (اظہر بخش اظہر، ناگپور)

شاعری:
آگ سے بچھڑا دھواں (شکیل اعظمی، ممبئی)،پنجم سے گار(عطا الرحمان طارق، ممبئی)حرف گم شدہ (عمر فاروق عبداللطیف، مالیگاؤں)

سوانح، سائنس:
مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی یاددہانی (ڈاکٹر جی ایم پٹیل، پونے)،ادب دریچہ(میمونہ علی چوگلے)،کرونا عہد اور معاشرتی اور سائنسی تغیرات (نسیم سعید، کامٹی)

تحقیق و تنقید اور تاریخ:
خواتین کی مکتوب نگاری (ڈاکٹر انجم ناہید، واشم)،یادگار تاریخی سفر(تسلیمہ بانو، کامٹی،)،امام احمد رضا کی نعتیہ شاعری(محمد عرفان،ممبئی)

طنز و مزاح:
اچھن میاں کے کارنامے (بابو رحمت اللہ، اچل پور)،ہنسی کا انجیکشن(محشر فیض آبادی،ممبئی)، کاغذی ہے پیرہن(سراج شولاپوری، شولاپور)

ترجمہ، مضامین اور تدریس :
خوش خوش بچے اونچے درجے(محمد صفی انوری، بیڑ)،آزادی کا امرت مہوتسو اور اردو(اسماعیل وفا، مالیگاؤں)،بصیرت نقد (فردوس فاطمہ رمضانی)
ایوارڈ برائے کتب 2024

ادب اطفال:
بچے تارے ہمارے، (فریدہ نثار احمد انصاری، مالیگاؤں)،چھاؤں دھوپ (محمد شاہد اجمل، کامٹی)،سمن زار (ریاض انور بلڈانہ)

افسانہ ناول ڈرامہ:
ننگا شاہ (شاداب رشید، ممبئی)،آئینہ (ہارون رشید باغبان، شولاپور)، باتوں باتوں میں ریڈیائی ڈرامے (ڈاکٹر ہاجرہ بانو)، 

شاعری: 
دشت جنوں (ڈاکٹر فداالمصطفیٰ، ناگپور)،چراغ عقیدت،( شاذ رمزی، ممبئی)، بیچ سمندر ساحل (محسن ساحل ، ممبئی)

سوانح، سائنس،تکنیک:
ظ ایک شخص تھا (ندیم صدیقی،ممبرا)،سیف ڈرائیونگ(محمد اختر خان)،کامٹی اسٹار(ڈاکٹر محمد نسیم اختر، کامٹی)

تحقیق و تنقید اور تاریخ :
اردو تہذیب میں ہندوستانی مشترکہ تہذیب کے نقوش (ڈاکٹر کرن دھوڑ، ناگپور)،یہ شہر حسین اپنا (رفیق احمد خیال اثر، مالیگاؤں)، تفہیم افسانہ  (ڈاکٹر سراج انور،امراوتی) طنز و مزاح:تبسم ہی تبسم (ظہیر قدسی، مالیگاؤں)،خواہ مخواہ (ملا بدیع الزماں، ممبئی)، گل افشانیاں(ڈاکٹر مبین نذیر، مالیگاؤں)

ترجمہ، مضامین اور تدریس : 
جنون شوق(ڈاکٹر محمد مصطفیٰ خان)، مہاراج کا آئینہ (خان محمد حسنین عاقب، پوسد) ریگ ایام (عثمان غنی اسکس، مالیگاؤں)

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ