عیدگاہ شیخاپور میں نمازِ عید الفطر ٹھیک 9 بجے ادا کی جائیگی۔


 ظہیرآباد 18/ مارچ(نمائندہ) مساجد انتظامی کمیٹی شیخاپور کے صدر واراکین کی اطلاع کے بموجب تمام برادرانِ اسلام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیخا پور عیدگاہ میں نمازِ عید الفطر کا شاندار اجتماع منعقد ہوگا۔ جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
 نماز عید ٹھیک صبح 09:00 بجے
 ادا کی جائیگی۔ نماز سے قبل محترم جناب محمد ایوب مولوی صاحب کا رقت انگیز خطاب ہوگا۔
  نمازِ عید کی امامت کے فرائض حاجی مولوی صاحب خیری انجام دیں گے۔
 جبکہ نماز کے بعد حامد مولوی صاحب نوری عید کا خطبہ دیں گے۔
 واضح رہے کہ اس بابرکت موقع پر عبدالوحید مؤذن اور غوث الدین مؤذن عیدگاہ میں انتظامات کے لئے اپنی خدمات انجام دیں گے۔
 اس ضمن میں جناب عظیم الدین صاحب (صدر عیدگاہ کمیٹی)
و جملہ اراکین عیدگاہ کمیٹی، شیخاپور پور نے
 تمام حضرات سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کریں، وضو گھر سے کر کے آئیں اور نماز کے بعد عالمِ اسلام کی سربلندی اور ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے صدر محمد عظیم الدین صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں.8790666086

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ