سعودی عرب - اقامہ قوانین کی خلاف ورزیاں، ایک ہفتے میں 8 ہزار غیرملکیوں کی واپسی۔


ریاض (کے این واصف) سعودی سکیوریٹی عملہ وقفہ وقفہ سے غیر قانونی طور پر مملکت میں موجود افراد کو گرفتار اور مملکت سے بے دخل کرتا رہتاہے۔ یہاں یہ ایک مسلسل پروسس ہے۔ سعودی میں سب زیادہ مقیم غیر ملکی افراد کا تعلق بنگلہ دیش، ہندوستان، اور پاکستان ہے۔ ۔ میڈیا میں ان خبرون کو پڑھ کر ان ممالک کے لوگون کے وطن میں مقیم افراد خاندان کافی پریشان ہوتے ہونگے۔ مگر ان گفتاریون اور مملکت سے بے دخل کئے جانے والون مین ایک کا شاز و نادر ہی کوئی جنوب مشرقی ایشیائی مملک سے تعلق رکھنے والا ہوتا۔ 
گرفتاری اور بے دخلی کی جاری تازہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی  مزید 21 ہزار320 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار 104 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق 5 سے 11 مارچ 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 15 ہزار 339 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار687 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 249 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار683 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 62 فیصد ایتھوپین، 36 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔ 
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے جو بھی شخص غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا، اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ  ریال تک جرمانے کے ساتھ گاڑی اور جائداد کی ضبطی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ