لوناؤلا کی 8 سالہ عائزہ اشپاک شیخ نے اپنی زندگی کا اولین پہلا روزہ مکمل کیا۔



🌙 ننھی طالبہ کا پہلا روزہ 🌙

لوناؤلا کے معروف تعلیمی ادارے 
Auxilium Convent English Medium School Lonavala 
کی جماعت دوم کی ہونہار طالبہ عائزہ اشپاک شیخ (عمر: 8 سال) نے شوقِ عبادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔

کم عمری میں روزہ رکھنے پر گھر والوں اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا اور عائزہ کو دعاؤں سے نوازا۔ اہلِ خانہ کے مطابق عائزہ کو دینی تعلیم اور نیک اعمال سے خصوصی دلچسپی ہے۔

اس خوشی کے موقع پر عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ عائزہ کو صحت، کامیابی اور دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔