مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کے دوسری جماعت کے 8 سالہ طالبِ علم محمد یاسین سہیل پگڑی والے نے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔


سولاپور: (الماس بدری) مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول، سولاپور کے دوسری جماعت کے 8 سالہ طالبِ علم محمد یاسین سہیل پگڑی والے نے ماہِ رمضان المبارک کے 11ویں روزے کے موقع پر اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ کم عمری میں روزہ رکھ کر اسے بخوبی پورا کرنا نہایت قابلِ تحسین اور باعثِ مسرت امر ہے۔
ادارے کے صدرِ محترم فیض انعامدار نے بچے کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔ بعد ازاں اسکول کی انتظامیہ اور اساتذۂ کرام نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
محمد یاسین کے والدین اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ پروردگار اسے صحت و تندرستی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ