شرن بسویشور یاترا اور رتھ اتسوا 8 مارچ کو منعقد ہوگاپریس کانفرنس سے دوڈپا آپا، ماتوشری۔ ڈاکٹر دکشائنی اوواجی اور بسواراج دیشمکھ کا پریس سے خطاب۔
کلبرگی 2 / مارچ. شرن بسویشور ودیا وردک سنگھ کی صدرنشین محترمہ ماتوشری ڈاکٹر دکشینی اوواجی نے ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اٹھارہویں صدی کے شرن بسویشور پیٹھادی پتی کی 204 ویں یاترا اور مشہور رتھ اتسو ، 8 / مارچ کو اپنی تاریخی روایات کے مطابق منعقد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا معاشرے میں قربانی اور بے لوث خدمت کی مجسم مثال ہے اور اس یاترا کی تقریب۔ کلبرگی شہر کے شرن بسویشور مندر کے وسیع میدان کمپلیکس میں انجام پائے گی ۔
ماتوشری ڈاکٹر اوواجی نے 9ویں پیٹھادی پتی پوجیہ دوڈپا اپا اور سنگھ کے سیکرٹری جناب بسوراج دیشمکھ نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاترا اور رتھ اتسوا شرن بسویشور سمستھان کے اہم تقاریب میں سے ایک ہیں ۔ قبل ازیں روایتی رسومات اور پوجا رتھ اتسو کے آغاز سے پہلے ادا کی جاتی ہیں ۔
ڈاکٹر اوواجی نے کہا کہ سنت شرن بسویشور، جو سمستھان اور سنگھ کی تمام سرگرمیوں کی رہنمائی کرنے والے تھے اور وہ سنت جنہوں نے داسوہا کی ثقافت کو نیا معنی اور سمت دی، نے اس ثقافت کو کلیان کرناٹک کے لوگوں اور باہر کے لوگوں کے لیے ایک سنجیدہ طرز زندگی کا درس دیا ۔ دو سو سو سال سے زیادہ عرصہ جاری داسوہا پرم پرا (لنگر ) عقیدت مندوں کے لیے آج بھی قائم ہے۔ جذبات سے مغلوب ہوکر ڈاکٹر اوواجی نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے میں پہلی بار، یاترا تقاریب کے دوران آٹھویں پیٹھادی پتی ڈاکٹر شرن بسواپا اپاجی جو میرے شوہر تھے، کی دلکش موجودگی کی کمی شدت محسوس ہو رہی ہے ۔ جو گزشتہ سال 14 اگست کو ہم سے جدا ہوگئے اور اعلان کیا کہ ڈاکٹر اپاجی کے اصول اور فلسفہ کے مطابق عوامی خدمات جاری رہیں گے اور ان کے تمام خواب محنت اور لگن سے پورے ہوں گے۔
اس سال پوجیہ ڈاکٹر شرن بسواپا اپاجی کا 30 فٹ قدِ آدم سائز کٹ آؤٹ نصب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اوواجی نے کہا کہ عقیدت مندوں کی خواہش کے مطابق ڈاکٹر اپاجی کی آخری آرام گاہ کے احاطے میں سمستھان کے تمام پیٹھادی پتیوں کے سمادھیوں پر سنگِ مرمر کی چھت تعمیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار 9ویں مہاداسوہا پیٹھادی پتی پوجیہ دوڈاپا اپا، ان کی اور سنگھ کے سیکرٹری جناب بسواراج دیشمکھ کی رہنمائی میں رتھ اتسو کے آغاز سے پہلے تمام مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
ڈاکٹر اوواجی نے کہا کہ سالانہ یاترا اور رتھ اتسوا کے موقع پر جنگلات اور ماحولیات کے وزیر جناب ایشوار کھندرے کو معزز داسوہا گنیان رتنا ایوارڈ دیا جائے گا، جو اکھل بھارت ویرشیوا مہاسبھا کے صدر بھی ہیں، جناب ایشوار کھاندرے کی اہلیہ کو بھی سمستھان کی جانب سے ممتاز خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا اعزاز عطا کیا جائے گا ۔ یاترا تقاریب کے دوران دو کتابیں داسوہا اور انسانیت کے موضوع پر دی ہندو کی جانب سے شائع ہوئیں کتابیں جاری کی جائینگی ۔
ملک اور بیرون ملک سے لوگ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تقاریب میں شرکت کرتے ہیں ۔ پڑوسی آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر اور کرناٹک کے مختلف حصوں کے دور دراز اضلاع سے عقیدت مند سالانہ یاترا اور رتھ اتسو کا حصہ بننے کے لیے یہاں پر جمع ہوتے ہیں اور خوبصورت سجے مندر کے احاطے میں رتھ کو وسیع کمپلیکس کے اندر دوڑاتے ہیں۔
یہ مندر فرقہ وارانہ دوستی کی علامت ہے، جو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان مستقل بندھن قائم کرتا ہے اور آزادی کی جدوجہد کے دوران آزادی کے مجاہدین کے لیے بھی تحریک کا ذریعہ تھا۔
رتھ اتسو کے بعد دو صدیوں سے زائد عرصے سے جاری یاترا میدان میں ایک نمائش منعقد کی جاتی ہے ، جس میں ملک بھر کے تجار اپنے اسٹالز لگاتے اور بچوں کے لیے کھلونوں کی دوکانیں بھی جگہ جگہ لگائے جاتے ہیں ۔
پوجیہ دوڈاپا اپاجی نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کماری بھوانی ایس اپا، کماری شیوانی ایس اپا اور کماری مہیشوری ایس آپا کے علاوہ شرن بسوا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیل کمار بڈوے اور مسٹر شرن کمار مودی سابق میئر کلبرگی بھی موجود تھے۔
Comments
Post a Comment