نندربار کی 7 سالہ فاطمہ شاہد منیار رمضان المبارک کے مکمل تیس روزے رکھ اپنے جزبہ ایمانی کا مظاہرہ کیا۔


نندربار : (مصباح کوثر) نندربار کی فضاؤں میں خوشی اور مسرت اس وقت دوچند ہو گئی جب صرف سات سالہ معصوم بچی فاطمہ شاہد منیار نے ماہِ رمضان المبارک کے مکمل تیس روزے رکھ کر ایک حیرت انگیز اور قابلِ تقلید مثال قائم کر دی۔ کم سنی میں اتنا مضبوط عزم، صبر اور عبادت کا شوق دیکھ کر ہر شخص بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا۔
شدید گرمی اور طویل دنوں کے باوجود فاطمہ نے جس مستقل مزاجی اور خوش دلی کے ساتھ روزے مکمل کیے، وہ اس کی غیر معمولی ہمت اور دینی جذبے کا واضح ثبوت ہے۔ اس ننھی روزہ دار کی محنت اور لگن نے نہ صرف اس کے گھر والوں بلکہ پورے محلے کو فخر سے سرشار کر دیا۔
اس خوشی کے موقع پر فاطمہ کے والدین کی مسرت کی کوئی حد نہ رہی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا خاص کرم قرار دیتے ہوئے شکر ادا کیا اور اس کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔
فاطمہ کی اس شاندار کامیابی پر والدین، رشتہ داروں اور محلہ کے افراد نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اس کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔ ہر طرف خوشی کا سماں تھا اور لوگ اس ننھی بچی کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے دیگر بچوں کے لیے ایک روشن مثال قرار دے رہے تھے۔
آخر میں اہلِ علاقہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فاطمہ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے، اسے دین و دنیا میں کامیابی نصیب کرے اور اس کے دل میں عبادت کا یہی شوق ہمیشہ قائم رکھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ