مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول کی پہلی جماعت کی 7 سالہ طالبہ نورین عاقب بیجاپورے نے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔
سولاپور: (الماس بدری) مریم ممتاز اردو پرائمری اسکول، سولاپور کی پہلی جماعت کی 7 سالہ طالبہ نورین عاقب بیجاپورے نے ماہِ رمضان المبارک میں اپنا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ کم عمری میں روزہ رکھ کر اسے بخوبی پورا کرنا نہایت قابلِ تحسین اور باعثِ مسرت امر ہے۔
ادارے کے صدرِ محترم فیض انعامدار نے طالبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس کے جذبۂ ایمانی کو سراہا۔ بعد ازاں اسکول کی انتظامیہ اور معلمات نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
نورین کے والدین اور اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ پروردگار اسے صحت و تندرستی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔
Comments
Post a Comment