بیدر میں نمازِ عیدالفطر کا عظیم اجتماع — نور کالج کے روبرو۔نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائیگی۔


بیدر، 18 مارچ (نامہ نگارمحمدعبدالصمد ): سیکرٹری جمعیت اہلِ حدیث بیدر، جناب شاہ حامد محی الدین قادری کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق، نمازِ عیدالفطر ان شاء اللہ حیدرآباد روڈ پر واقع نور کالج کے روبرو، پرنس ملا ، صبح ٹھیک 7 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔اس روح پرور اجتماع میں شیخ مجیب الرحمن قاسمی نمازِ عید کی امامت فرمائیں گے اور عید کا بلیغ و بصیرت افروز خطاب بھی پیش کریں گے۔جمعیت کی جانب سے برادرانِ اسلام سے مؤدبانہ گزارش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شریک ہوں، نمازِ عید کی سعادت حاصل کریں اور اجتماعی دعاؤں میں شامل ہو کر اپنے لیے اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ