امّ حبیبہ بنت شفیق اللہ خان چھ (6) سالہ معصوم بچی کا پہلا روزہ۔۔۔۔


امراوتی (این ۔ایس بیگ کی رپورٹ) امراؤتی عظمیٰ بلدیہ اردو وسطانوی و فوقانوی مدرسہ نمبر 6چپراسی پورہ کیمپ ،امراؤتی کی نہایت ذہین و فطین کے جی 2کی طالبہ امّ حبیبہ شفیق اللہ خان نے بتاریخ 1 ِ مارچ کو اپنا پہلا روزہ مکمل کیا ۔ہم والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے اس معصوم بچی کے دل میں اسلام کے اہم رکن روزہ کی ادائیگی میں بچپن ہی سے اللہ کا خوف، صبر اور روزہ کی اہمیت کو عملاً سمجھایا ہے ۔بچوں کے دل میں یہ بات ذہن نشین کرانا ہے کہ روزہ صرف بھوک و پیاس کا نام نہیں، بلکہ یہ صبر و تحمل ، تقوی ،پرہیز گاری، روح اور نفس کی تربیت ،خدا سے قربت اور جہنم کی آگ سے خلاصی کے لیے ڈھال ہے ۔ روزی کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بچے ،بچپن ہی سے روحانی اور جسمانی پاکیزگی ، اللہ کے خوف اور روزے کی اہمیت کو سمجھتے ہوۓ روح اور نفس کی تربیت کی طرف راغب ہوں گے۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بچی کی سچی نیت اور عبادت کو قبول کرے ۔والدین کو بھی صحیح تربیت اور بہتر رہنمائی کے لیے جزاۓ خیر عطا کرے۔ اسکول کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے اس پیاری سی ننھی معصومہ کو مبارکباد پیش کیں اور ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ