پروفیسر مسعود احمد کی دسویں کتاب کی 5 اپریل کو رسم اجرا شعری مجموعہ"لمعا ت مسعود" کا جرمن زبان میں ترجمہ- مشاورتی اجلاس- ڈاکٹر فاروق شکیل کا خطاب۔


حیدرآباد 28 مارچ (پریس نوٹ) ایوان احمد ملک پیٹ حیدراباد میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ ممتاز و معروف شاعرڈاکٹر فاروق شکیل مخدوم ایوارڈ یافتہ نے کی ڈاکٹر فاروق شکیل نے اس مشاورتی اجلاس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پروفیسر محمد مسعود احمد جو رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدراباد کےچیف آپریٹنگ افیسر اور نامور مصنف اور شاعر ہیں اور جو موضوعاتی شاعری میں سارے ہندوستان اور بیرونی ممالک میں جانے جاتے ہیں ان کی دسویں کتاب جو شعری مجموعے کی شکل میں ہے جس کا نام لمعات مسعود ہے اس کتاب کو اردو زبان کے ساتھ جرمن رسم الخط میں شائع کیا گیا ہے یہ کتاب اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے جس کے مصنف پروفیسر محمد مسعود احمد ممتاز شاعر و ادیب ہیں اور اس کتاب کا جرمن زبان میں ڈاکٹر ارشاد بلخی ہیمبرگ جرمنی نے جرمن زبان میں ترجمہ کیا ہے ڈاکٹر ارشاد بلخی ہیمبرگ میں مقیم ہیں اور انہیں اردو زبان و ادب سے گہری دلچسپی ہے ڈاکٹر فاروق شکیل نے مزید بتایا کہ لمعات مسعود جس کا جرمن زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے اس کتاب کی یہ خصوصیت ہے کہ اس کتاب میں اہل جرمن کی جرمنی زبان میں صفات بیان کی گئی ہیں جرمنی سے متعلق پروفیسر محمد مسعود احمد کا کلام, قطعات اور متفرق اشعار بھی اس شعری مجموعے میں شامل ہیں جو اردو زبان و ادب کے ساتھ ساتھ جرمن زبان کے جاننے والوں کے لیے بڑی ہی دلچسپی کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی رسم اجرا 5 اپریل کو حیدرآباد میں انجام دی جائے گی علاوہ ازیں ماہ اکتوبر میں ہیمبرگ جرمنی میں بھی اس کتاب کی رسم اجرا تقریب بڑے پیمانے پر ہوگی اس موقع پر پروفیسر محمد مسعود احمد نے شرکائے تقریب کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آئندہ اجلاس میں کتاب کی رسم اجرا سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا جائے گا مشاورتی اجلاس میں ڈاکٹر ارشاد بلخی مترجم لمعات مسعود کے علاوہ شاعر لطیف الدین لطیف جناب جہانگیر قیاس اور جناب محمد حسام‌ الدین ریاض نے شرکت کی اور کتاب کی رسم اجرا سے متعلق اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ