مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں 58 ہزار آرام دہ نئے قالین لگائے گئے۔ حرمین انتظامیہ۔
ریاض ۔ (کے این واصف) حرمین شریفین دنیا کی ایسی منفرد عبادت گاہین ہیں جہان تعمیر و توسع اور سہولتون میں اضافے کا کام مسلسل جاری رہتاہے۔
تازہ جاری اطلاع کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے دونوں مقدس مساجد کے لیے تقریبا 58 ہزار نئے قالین فراہم کیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ان میں سے 39 ہزار 400 قالین سعودی توسیع سمیت مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں نمازیوں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کیے گئے۔
حرمین شریفین میں تعینات فیلڈ ٹیمیں ان قالینوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہیں، ان کی صفائی اور استعمال کے باعث خراب ہونے والے قالینوں کی تبدیلی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرتی ہیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بچھائے جانے والے قالینوں کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ یہ نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آرام دہ ثابت ہوں۔
انتظامیہ کی جانب سے یہ کوششیں تمام زائرین کے لے آرام دہ اور روحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے ایک جامع منصوبے کا حصہ ہیں۔
Comments
Post a Comment