سولاپور کی 4 سالہ ماہینور مشرف کوٹکُنڈے نے اپنی زندگی کا اولین روزہ مکمل کیا۔
سولاپور (رضوان شیخ) سولاپور سوشل اُردو اسکول کی یو کے جی جماعت کی طالبہ ماہینور مشرف کوٹکُنڈے نے اپنے چھٹے سال میں اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔ سخت گرمی میں پیاس سے گلا خشک ہونے کے باوجود اللہ سے محبت کا جذبہ قابلِ دید تھا۔ اتنی چھوٹی بچی نے روزہ رکھ کر اللہ سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا۔
ان کے والد مشرف کوٹکُنڈے اپنے بچوں کو بچپن ہی سے اللہ اور پیغمبر کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کرنا سکھا رہے ہیں۔ ایسے والدین واقعی قابلِ فخر ہوتے ہیں۔
ماہینور کو ان کے والدین، نانا نانی، دادا دادی، چچا اور تمام رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب آصف اقبال صاحب نے بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment