ملکاپور، 4سالہ محمد افراز فاروق محمد عمر فاروق نے اپنی زندگی کا اولین روزہ مکمل کیا



ملکاپور: 28/ مارچ (محمد احسان سر ) صیقل پورہ، ملکاپور کے معروف سابق مدرس محمد رفیق عبدالسعید کے پوتے محمد افراز فاروق محمد عمر فاروق (عمر: 4 سال) نے ماہِ رمضان المبارک میں اپنا پہلا روزہ رکھ کر سعادت حاصل کی. اتنی کم عمری میں عبادتِ الٰہی کی ادائیگی پر گھرانے میں خوشی و مسرت کی فضا قائم ہوگئی. اس موقع پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے محمد افراز کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحائف و نقد رقم بطور انعام پیش کیا. دادا جان محمد رفیق ماسٹر، محمد ناصر بھائی ، محمد عمران ، جو اعتکاف میں بیٹھ کر عبادتِ الٰہی میں مشغول ہے ، جہاں وہ نماز، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور دعا میں اپنا وقت گزار رہے ہیں، اس روحانی عمل پر انہیں بھی مبارکباد پیش کی جارہی ہے. دادا جان محمد نعیم بڑے ابو محمد اسلم فاروق ، عمیرفاروق ، چاچا عبید فاروق نے بھی دعاؤں سے نوازا. واضح رہے کہ رمضان المبارک میں بچوں کا پہلا روزہ رکھنا ایک خوشی کا موقع سمجھا جاتا ہے، جس پر خاندان اور محلہ کے افراد خصوصی اہتمام کرتے ہوئے ننھے روزدار بچوں کی حوصلہ افزائی و خوشی کا اظہار کرتے ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ